تبدیلی سرکار کا نعرہ محض ایک نعرہ بن کر رہ گیا اب تو سرکاری ملازمین بزریعہ ٹیلی فون رشوت مانگنے لگے 128

تبدیلی سرکار کا نعرہ محض ایک نعرہ بن کر رہ گیا اب تو سرکاری ملازمین بزریعہ ٹیلی فون رشوت مانگنے لگے

تبدیلی سرکار کا نعرہ محض ایک نعرہ بن کر رہ گیا اب تو سرکاری ملازمین بزریعہ ٹیلی فون رشوت مانگنے لگے

سرگودھا(بیورو چیف ) تبدیلی سرکار کا نعرہ محض ایک نعرہ بن کر رہ گیا اب تو سرکاری ملازمین بزریعہ ٹیلی فون رشوت مانگنے لگے ضلع کونسل سرگودھا کا انفورسمنٹ انسپکٹر کرایہ دار کے لیے درد سر بن گیا تفصیلات کے مطابق تقریباً 10 سے 12 سال سے افضل نامی شخص کلب روڈ سرگودھا دکان نمر 1 کا کرایہ دار ہے

جو کہ اپنے واجبات باقایدگی سے جمع بھی کرواتا رہا ہے لیکن منظور نامہ انفورسمنٹ انسپکٹر گزشتہ 10 سال سے اس سے 10 ہزار ماہانہ رشوت وسول کرتا رہا ہے اس دفعہ بھی کرپٹ افسر نے 28 مئی کو کال کر کے 10 ہزار کا مطالبہ کیا جس پر دکاندار نے کرونا لاک ڈاؤن اور کاروبار نا ہونے کی وجہ سے 3 روز کی مہلت مانگی جس پر کر پٹ افسر اگ بگولہ ہو گیا

اور اگلے ہی روز 29 مئ کو 6 لاکھ کا نوٹس افضل کے نام پر جاری کر دیا جبکہ افضل نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے وہ ریکاڈ کال اور تمام رسیدیں دکھائی جس سے کرپٹ افسر کی ذاتی مفاد پرستی اور دشمنی کی تصدیق واضح ہوتی ہے مظلوم کرایہ دار افضل نے وزیر اعلی پنجاب اور ڈی سی سرگودھا سے معاملات کی تحقیقات کروا کر انصاف طلب کیا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں