ہارون آباد ٹریفک پولیس اہلکار کماؤ پتروں کی پھرتیاں ٹریکٹر ٹرالی مالکان سمیت کیری ڈبہ اور رکشہ ڈرائیوروں سے منتھلیاں وصول کرنا معمول بنا لیا 182

ہارون آباد ٹریفک پولیس اہلکار کماؤ پتروں کی پھرتیاں ٹریکٹر ٹرالی مالکان سمیت کیری ڈبہ اور رکشہ ڈرائیوروں سے منتھلیاں وصول کرنا معمول بنا لیا

ہارون آباد ٹریفک پولیس اہلکار کماؤ پتروں کی پھرتیاں ٹریکٹر ٹرالی مالکان سمیت کیری ڈبہ اور رکشہ ڈرائیوروں سے منتھلیاں وصول کرنا معمول بنا لیا

ہارون آباد (اسپیشل رپورٹر) تفصیلات کے مطابق ٹریفک پولیس اہلکار کماؤ پتروں نے دیہاڑیاں لگانا اپنا معمول بنا لیا بہاولنگر روڈ سے لیکر فقیر والی تک روڈ پر کھڑے ہو کر ٹریکٹر ٹرالی سمیت کیری ڈبہ اور رکشہ ڈرائیوروں سے باقاعدہ طور پر منتھلیاں وصول کرنا اپنا معمول بنا لیا ہے ٹریفک وارڈن کماؤ پتر محافظ کی بجائے راہزن بن گئے ہیں

ہارون آباد اور فقیروالی کے گردونواح میں ناکہ لگا کر راہگیروں سے چائے پانی اکٹھا کرنا روزمرہ کا معمول بنا رکھا ہے ٹریفک وارڈن کماؤ پتر مختلف مقامات پر دیہاڑیاں لگانے میں مصروف و مگن جبکہ شہر بھر میں ٹریفک جام رہنا معمول بن گیا ٹریفک وارڈن خود کو قانون سے بالا تر سھمجنے لگے اور معزز شریف شہریوں کو ذلیل و خوار کرنا اپنا وطیرہ بنا رکھا ہے میڈیا کے پاس سائلین پھٹ پڑے غریب رکشہ ڈارئیوروں سے پانچ پانچ سو روپیہ زبردستی وصول کیا جانے لگا

غریب دیہاڑی دار ہاتھ جوڑ کر منتیں کرتے رہے مگر وردی میں ملبوس ان کالی بھیڑوں نے ان غریبوں کے بچوں سے نوالہ تک چھین لیا دوسری طرف ہائی وے روڈ غلہ منڈی، بنگلہ روڈ، چمن بازار، شمع سینما روڈ نزد ریلوے پھاٹک ٹریفک کا جام رہنا روزمرہ کا معمول بن چکا ہے

غریب عوام نے ڈی پی او بہاولنگر سردار ظفر بزدار اور وزیر اعلیٰ پنچاب سردار عثمان بزدار سے یہ مطالبہ کیا ہے کہ اس ظالم اور کرپٹ ٹریفک وارڈن کماؤ پتروں سے ہماری جان چھڑائی جائے تاکہ ہم سکھ کا سانس لے سکیں اور اپنے بچوں کو روٹی کا نوالہ کھلا سکیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں