عوام الناس کو ورغلا کر اسلحہ کے زور پر لوٹنے والا گینگ سرغنہ سمیت گرفتار کرلیا
خانیوال (سعید احمد بھٹی)عوام الناس کو ورغلا کر اسلحہ کے زور پر لوٹنے والا گینگ سرغنہ سمیت گرفتار کرلیا۔ڈی پی او محمد علی وسیم کی خصوصی ہدایات پر تھانہ عبدالحکیم پولیس کی کاروائی کی گئی دوران کاروائی لوگوں کو ورغلا پھسلا کر لوٹنے والے گینگ کی سرغنہ شمشادعرف رانی اپنے04 ساتھیوں نازیہ، عابد علی، اظہر حسین اور محمدرفیق گرفتارکرلیا‘ ملزمان کے قبضہ سے 02 پسٹل 30 بور معہ گولیاں اور 01 لاکھ روپے نقدی برآمدکی گئی ملزمہ شمشادعرف رانی لوگوں کو ورغلا کر بلاتی اور اپنے ساتھیوں کی مدد سے اسلحہ کے زور پر لوٹتی تھی،
ملزمان کے خلاف زیردفعہ 395 ت پ کے تحت تھانہ عبدالحکیم مقدمات درج کردیئے۔ ملزمان سے تفتیش جاری اورمزید انکشافات اور برآمدگی متوقع ہے ایک اور کاروائی کے دوران بدنام زمانہ منشیات فروش لیاقت بھٹی گرفتارکیا گیا اور 101 لیٹر شراب اور 150 لیٹر لاہن معہ چالوبھٹی برآمدکی گئی۔ ڈی پی او کی جانب سے ایس ایچ او تھانہ عبدالحکیم عبدالرشید اور ہمراہی ٹیم کو شاباش دی۔اس موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد علی وسیم نے کہا ہے کہ پولیس کا فرض معاشرہ میں امن وامان کا قیام اور جرائم کی بیخ کنی ھے جرائم پیشہ افراد کو پابندسلاسل کرنے کا سلسلہ جاری رہے گا