ایجوکیشن ایکریڈیشن کونسل ٹیم کا زرعی یونیورسٹی کا دورہ، سہولیات پر اطمینان کا اظہار، 175

ایجوکیشن ایکریڈیشن کونسل ٹیم کا زرعی یونیورسٹی کا دورہ، سہولیات پر اطمینان کا اظہار،

ایجوکیشن ایکریڈیشن کونسل ٹیم کا زرعی یونیورسٹی کا دورہ، سہولیات پر اطمینان کا اظہار،

ڈیرہ اسماعیل خان(نثاربیٹنی سے)نیشنل ایگریکلچر ایجوکیشن ایکریڈیشن کونسل کی تین رکنی ٹیم نے زرعی یونیورسٹی ڈیرہ اسماعیل خان کا دورہ کیا جہاں انہوں نے طلباء اور سٹاف کو کونسل کے قوانین اور طریقہ کار کے حوالے سے آگاہ کیا۔ کونسل کے چئیرپرسن پروفیسر ڈاکٹر اشتیاق احمد رجوانہ کی جانب سے طلباء کو تفصیلی بریفنگ میں کونسل کے کام،

قوانین اور مستقبل کے منصوبوں کے بارے میں آگاہ کیا گیا۔ اس موقع پر وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر مسرور الہی بابر کی جانب سے کونسل کے ممبران کو زرعی یونیورسٹی کے بارے میں مختصر طور پر آگاہ کیا گیا۔ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے نیشنل ایگریکلچر ایجوکیشن ایکریڈیشن کونسل کے چئیرپرسن پروفیسر داکٹر اشتیاق احمد رجوانہ نے زرعی یونیورسٹی کے وائس چانسلر اور سٹاف کی کاوشوں کو سراہا اور زرعی یونیورسٹی کی جانب سے

محدود سہولیات کے باوجود طلباء کو بہترین تعلیم کی فراہمی ہر خراجِ تحسین پیش کیا۔ اس موقع پر سٹیج سیکرٹری کے فرائض شعبہ زووالوجی کی لیکچرر میڈم ماورہ نے سرانجام دئیے جبکہ نیشنل ایگریکلچر ایجوکیشن ایکریڈیشن کونسل کے سیکرٹری ڈاکٹر عبد الغفار، ممبر ڈاکٹر اعجاز احمد خان، زرعی یونیورسٹی کے

رجسٹرار فخر الدین، ڈائریکٹر فائنانس جوہر زمان، ڈائریکٹر آئی ٹی سہیل الرحمن، کنٹرولر امتحانات سید عبدالواحد شاہ، باقی تمام سٹاف اور طلباء کی ایک بڑی تعداد موجود تھی۔ پروگرام کے آخر میں مہمانوں کو جامعہ کے کلاس رُومز، لیبارٹریوں اور باقی جگہوں کا دورہ  بھی کروایا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں