پنجاب حکومت اور ڈپٹی کمشنر خانیوال آغا ظہیر عباس شیرازی عوامی خدمت میں ایک قدم اور آگے
جہانیاں (سعید احمد بھٹی) پنجاب حکومت اور ڈپٹی کمشنر خانیوال آغا ظہیر عباس شیرازی عوامی خدمت میں ایک قدم اور آگے، کورونا ویکسینیشن سنٹر کا رورل ہیلتھ سنٹر ٹھٹھہ صادق آباد میں قیام اسسٹنٹ کمشنر محمد بابر سلیمان نے علاقہ کی معروف مذہبی سکالر سید فیض عباس قمر اور معززین کے ہمراہ ویکسینیشن سنٹر کا افتتاح کیا، اس سے قبل اسسٹنٹ کمشنر جہانیاں محمد بابر سلیمان نے کورونا ایس او پیز کو مدنظر رکھتے ہوئے انتظامات کا جائزہ لیا
صفائی ستھرائی کا معائنہ کیا، اسی دوران اسسٹنٹ کمشنر محمد بابر سلیمان مرکزی مسجد میں کورونا ویکسین کے حوالے سے منعقدہ تقریب میں شرکت کی، تقریب میں شہریوں کی کثیر تعداد نے بھی شرکت کی، تقریب سے گفتگو کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر جہانیاں نے کہا کہ ڈپٹی کمشنر خانیوال آغا ظہیر عباس شیرازی کی ذاتی دلچسپی پر ٹھٹھہ صادق کے مضافات کی سہولت کے لیے ویکسینیشن سنٹر کا قیام عمل میں لایا گیا ہے تاکہ یہاں کے باسی اس مفت سہولت سے فائدہ اٹھائیں
مزید انھوں نے کہا کہ کورونا کی تیسری لہر وباء کی شکل اختیار کر گی اس کے انسداد کے لیے ضروری ہے کہ ویکسینیشن کی سہولت سے پہلی فرصت میں فائدہ اٹھائیں بطور پاکستانی آپ کی ذمہ داری ہے کہ 30 سال سے زائد عمر کے تمام افراد کو موٹیویٹ کریں اور بتائیں کہ ویکسینیشن کے کسی بھی قسم کے مضر اثرات نہیں ہیں خطیب جامعہ مسجد اور مذہبی سکالر سید فیض عباس قمر نے کہا کہ کورونا ویکسین کی سہولت سے میں خود مستفید ہو چکا ہوں
مزید ہم نے مکمل تحقیق کی ہے جیسے پولیو کے خاتمے کے لیے بچوں کے لیے دو قطرے ضروری ہیں اسی طرح کورونا کی روک تھام کے لیے کورونا ویکسین ضروری ہے لہذا آپ سے اپیل کی جاتی ہے کہ کورونا ویکسین بلا جھجک لگائیں اور اپنے آپ کو صحت مند پائیں اس دوران انچارج رورل ہیلتھ سنٹر ٹھٹھہ صادق آباد ڈاکٹر احسان، تحصیلدار جہانیاں طاہر عباس خان کچھی، تحصیل فوکل پرسن شاہد الرحمن گل، شرجیل احمد بھٹہ، مقامی جرنلسٹ، لمبرداران اور معززین علاقہ موجود تھے