حکومت پنجاب کی ہدایت پر ممکنہ سیلاب کے خطرے سے نمٹنے کیلئے ضلعی انتظامیہ نے پیشگی تیاریاں مکمل کرلیں- 114

حکومت پنجاب کی ہدایت پر ممکنہ سیلاب کے خطرے سے نمٹنے کیلئے ضلعی انتظامیہ نے پیشگی تیاریاں مکمل کرلیں-

حکومت پنجاب کی ہدایت پر ممکنہ سیلاب کے خطرے سے نمٹنے کیلئے ضلعی انتظامیہ نے پیشگی تیاریاں مکمل کرلیں-

خانیوال (سعید احمد بھٹی) حکومت پنجاب کی ہدایت پر ممکنہ سیلاب کے خطرے سے نمٹنے کیلئے ضلعی انتظامیہ نے پیشگی تیاریاں مکمل کرلیں-محکموں کی استعداد کار جانچنے کے لئے ریسکیو 1122 کی جانب سے وٹو والی جھال پر فرضی مشقوں کا عملی مظاہرہ کیا گیا- محکمہ صحت،لائیو سٹاک،سول ڈیفنس و دیگر متعلقہ محکموں نے بھی موک ایکسرسائز میں حصہ لیا-ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی نے ان فرضی مشقوں کا معائنہ کیا

اور سٹالز پر دستیاب مشینری،ادویات کے سٹاک کا جائزہ لیا-اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر خانیوال بختیار اسماعیل بھی ان کے ہمراہ تھے-ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر محمد خالد نے ڈپٹی کمشنر کو فرضی مشقوں بارے بریفنگ دی-ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے جس مشینری کی کمی ہے اس کے لئے فوری طور پر پنجاب حکومت کو کو لکھا جائے

ڈپٹی کمشنر نے اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فی الحال سیلاب کا کوئی خطرہ نہیں ہے فرضی مشقوں کا مقصد کسی بھی خطرناک صورتحال سے نمٹنا ہے ان مشقوں کے انعقاد سے محکموں کی تیاری جانچنے میں مدد ملے گی انہوں نے مون سون سیز میں اربن فلڈنگ سے نمٹنے کے لئے لوکل گورنمنٹس کو احکامات دے دیئے ہیں-

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں