ضلع مہمند میں بجلی کے طویل ترین بریک ڈاون کا سلسلہ بدستور جاری ہے. 24 گھنٹوں میں چند منٹ کی بجلی سپلائی کی جاتی
ضلع مہمند( افضل صافی)ضلع مہمند میں بجلی کے طویل ترین بریک ڈاون کا سلسلہ بدستور جاری ہے. 24 گھنٹوں میں چند منٹ کی بجلی سپلائی کی جاتی ہے. ایک طرف علاقے میں تاریخ کی شدید ترین گرمی ہے. دوسری جانب پجلی کی عدم دستیابی سے علاقے میں پینے کی ناپید ہو گئی ہے. اور لوگ دور دراز سے منہ مانگے کرایوں پر ٹینکروں کے زریعے پانی لانے پر مجبور ہیں
جبکہ ماربل اور لوہے کے کارخانوں کو نان سٹاپ بجلی کی سپلائی جاری ہے. واپڈا غلنئی عوام کے لئے مختص بجلی کے یونٹس کارخانوں کو مہنگےداموں فروخت کر رہی ہے. تحصیل حلیمزئی میں رات کے وقت 12 بجے بجلی ایک گھنٹے کے لئے سپلائی کی جاتی ہے. وہ بھی وقفے وقفے سے .. مقامی لوگ غیر اعلانیہ اور بدترین لوڈشیڈنگ سے انتہائی تنگ اچکے ہیں. اور جان بوجھ کر لوگوں کو سڑکوں پر نکلنے پر مجبور کر رہے ہیں. مقامی لوگوں نے حکومت سے اصلاح واحوال کا مطالبہ کیا ہے.