آزاد کشمیر میں بروقت اور شفاف انتخابات ہی سے عوامی حکومت کا قیام ممکن ہوسکتا ہے،فیصل ممتاز راٹھور 172

آزاد کشمیر میں بروقت اور شفاف انتخابات ہی سے عوامی حکومت کا قیام ممکن ہوسکتا ہے،فیصل ممتاز راٹھور

آزاد کشمیر میں بروقت اور شفاف انتخابات ہی سے عوامی حکومت کا قیام ممکن ہوسکتا ہے،فیصل ممتاز راٹھور

اسلام آباد ( افضل صافی)سابق وزیر حکومت و جنرل سیکرٹری پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر راجہ فیصل ممتاز راٹھور نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر میں بروقت اور شفاف انتخابات ہی سے عوامی حکومت کا قیام ممکن ہوسکتا ہے، پاکستان پیپلزپارٹی الیکشن چوری کرنے کی ہر سازش کے خلاف سیسہ پھیلائی ہوئی دیوار ثابت ہوگی، انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر میں لوگوں کے حقوق پر ڈاکہ ڈالنے والی حکومت اپنے انجام کو پہنچنے والی ہے،

موجودہ حکومت نے پیسے کمانے کے علاوہ کشمیر کے اندر عوام کے لیے کچھ نہ کیا کشمیر ایشو پر ن لیگ کی خاموشی کشمیریوں کے زخم پر نمک پاشی کے مترادف ہے کشمیر آج ظلم وستم سہہ رہے ہیں لیکن بیس کیمپ سے انکے حق میں آواز اٹھانے والا کوئی نہیں پیپلز پارٹی ہی کشمیری قوم کی حقیقی ترجمان ہے چئیرمین بلاول بھٹو نے ہمیشہ کشمیری قوم کے حق میں آواز بلند کی اور شہید ذوالفقار علی بھٹو کے نقش قدم پر چلتے ہوئے

آزادی تک جدوجہد جاری رکھنے کا پیغام دیا ،ان خیالات کا اظہار فیصل ممتاز راٹھور نے عوامی وفود سے ملاقات کے دوران کیا۔ انھوں نے کہا کہ ہم حویلی کو امن اور بھائی چارہ کا محور و مرکز دیکھنا چاہتے ہیں،انتقامی سیاست کی بجائے سیاسی رواداری پر یقین رکھتے ہیں، سیاسی مفادات کے حصول کے لیے گندہ کھیل کھیلنے والوں کو عوام کبھی معاف نہیں کریگی، حویلی کی عوام باشعور عوام ہے اور وہ اچھے برے کا فرق جانتی ہے۔
انہوں نے کہا آزاد کشمیر میں جتنی بھی تعمیر وترقی ہے ہمارے دور کی ہے ہم نے کبھی بھی اقتدار میں پسند اور ناپسند کو ترجیح نہیں دی بلکہ ہم نے ہمیشہ عوام کے مسائل کو حل کرنے کی کوشش کی۔انھوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی نے عوام کے حقوق کے لیے کوئ کمپرومائز نہیں کیا اور ہمیشہ عوام کے خادم بن کر حکومت کی ۔ا انھوں نے کہا کہ ن لیگ کی کشتی کو اب ڈوبنے سے کوئی نہیں بچا سکتا کیوں کہ ذاتی تجوریاں بھرنے والے اگلے پانچ سال آرام کریں ،آنے والا دور پیپلزپارٹی کا ہے، پیپلزپارٹی آئندہ انتخابات بھاری اکثریت سے جیتے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں