سابق وزیراعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی سے ڈائریکٹر ایم ٹی بی سی سردار زرطیف بادشاہ کی ملاقات 150

سابق وزیراعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی سے ڈائریکٹر ایم ٹی بی سی سردار زرطیف بادشاہ کی ملاقات

سابق وزیراعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی سے ڈائریکٹر ایم ٹی بی سی سردار زرطیف بادشاہ کی ملاقات

اسلام آباد ( فائزہ شاہ کاظمی )سابق وزیراعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی سے ڈائریکٹر ایم ٹی بی سی سردار زرطیف بادشاہ کی ملاقات، ملاقات میں پرائیویٹ سیکٹر میں سرمایہ کاری اور ایم ٹی بی سی کی خدمات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ پرائیویٹ سیکٹر کی حوصلہ افزائی سے ہی ملک سے بیروزگاری کا خاتمہ ممکن ہے موجودہ دور میں آئی ٹی انڈسٹری میں معیشت کو مستحکم کرنے میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے

ایم ٹی بی سی باغ جیسے علاقے میں 2000 افراد کو روزگار فراہم کر رہی ہے جو خوش آئند ہے۔اس طرح کی کمپنیاں اگر یہاں سرمایہ کاری کریں تو مقامی افراد کا معیار زندگی بلند ہو گا انھیں اپنی دہلیز پر روزگار کے مواقع فراہم ہونگے۔اس موقع پر ڈائریکٹر ایم ٹی بی سی سردار زرطیف بادشاہ نے کہا کہ ایم ٹی بی سی مقامی افراد کو روزگار کی فراہمی کے علاوہ سماجی خدمات بھی سرانجام دے رہی ہے جس میں مقامی کمیونٹی کی شراکت کو یقینی بنایا جاتا ہے

کمپنی کا ربورٹ سیکٹر میں ایک بڑا نام ہے ۔ہم بغیر کسی منافع کے بھی لوگوں کی خدمت کر رہے ہیں۔باغ شہر میں مختلف دیگر کمپنیوں کے اشتراک سے تربیتی مراکز اور دیگر منصوبہ جات شروع کئے ہیں۔جس سے مقامی افراد استفادہ حاصل کررہے ہیں آنے والے دنوں میں ایم ٹی بی سی کمپنی مزید منصوبہ جات شروع کرنے کا بھی ارادہ رکھتی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں