Site icon FS Media Network | Latest live Breaking News updates today in Urdu

دولتالہ،آہدی اور گردنواح میں بجلی بندش نے اودھم مچا دیا

دولتالہ،آہدی اور گردنواح میں بجلی بندش نے اودھم مچا دیا

دولتالہ،آہدی اور گردنواح میں بجلی بندش نے اودھم مچا دیا

دولتالہ،آہدی اور گردنواح میں بجلی بندش نے اودھم مچا دیا

دولتالہ(نامہ نگار) بجلی بندش نے اودھم مچا دیا موسم گرما کی شدت میں اضافے نہیں حکومتی پالیسی میکرز کے دعوے،وعدے اور ارادے خاک میں ملا دیے غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کے ساتھ غیر اعلانیہ لوٖڈ شیڈنگ اور کنسٹرکشن کے نام پر گھنٹوں پرمٹ نے عوام سے زندگی کا سکھ چین چھین لیا ہے کاروبار زندگی مفلوج،نظام زندگی ٹھپ،عوام،تاجر اور سکول مالکان،سٹاف اور طلبا و طالبات پریشان حال تفصیلات کے مطابق گزشتہ چند روز سے شدید گرمی کی

لہر نے جہاں لوگوں کی دیگر مشکلات میں اضافہ کیا ہے وہاں بجلی بندش نے عوام کو تگنی کا ناچ نچا دیا ہے اعلانیہ اور غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کے علاوہ دولتالہ اور آہدی فیڈر پر مسلسل کنسٹرکشن کے لیے 5/6گھنٹے پرمٹ نے عوام کا کچومر نکال دیا کنسٹرکشن پرمٹ کے لیے محکمہ کی جانب سے کسی قسم کی پیشگی اطلاع تو درکنار عین وقت پر بھی آگاہ نہیں کیا جا تا ماضی میں کنسٹرکشن پرمٹ کے لیے قبل از وقت متعلقہ علاقے کی مساجد میں اعلانات اور اخبار میں تشہیر کی جاتی تھی تمام روایات کو پس پشٹ ڈالتے ہوئے کسی بھی وقت اور بالخصوص سکولوں کے

اوقات کار میں کنسٹرکشن پرمٹ جاری کر دیا جاتا ہے اور جتنے وقت کے لیے پرمٹ جاری کیا جاتا ہے مزید کئی گھنٹے بھی اسی پرمٹ کی نذر کر دیے جاتے ہیں عوام کا کوئی پرسان حال نہیں اہلیان علاقہ نے وزیر اعظم پاکستان عمران خان سے مطالبہ کیا ہے کہ چوکہ طویل بندش کے باعث سکول کھول دیے گئے ہیں لہذا صبح 7بجے تا دن1بجے بجلی کی لوڈ شیڈنگ اور ہنگامی صورتحال کے علاوہ کسی بھی قسم کے کنسٹرکشن پرمٹ پر مکمل پابندی عائد کر دیا جائے

Exit mobile version