حکمہ ہیلتھ ہارون آباد کی طرف سے ٹائیفائیڈ حفاظتی ٹیکوں کی مہم کا انعقاد کیا گیا
ہارون آباد(خرم شہزاد ملک)ہارون آباد بلدیہ جناح ہال میں محکمہ ہیلتھ ہارون آباد کی طرف سے ٹائیفائیڈ حفاظتی ٹیکوں کی مہم کےبارے ایک سیمنار کا انعقاد کیا گیا جس میں اسسٹنٹ کمشنر ہارون آباد چوہدری طیب حسن، صدر بار ہارون آباد غلام نبی سپراء،ڈی ایس پی سرکل ہارون آباد گل حسن خان، پنجاب پولیس، سول ڈیفنس، اسپیشل برانچ،
سیکیورٹی برانچ، ریسکیو 1122 لیاقت سکھیرا، ایم ایس ڈاکٹر منظورحسین انجم، ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ ڈاکٹر عامر رضا، ڈاکٹر طیب، ڈاکٹر سرور سمیت شعبہ ہیلتھ سے تعلق رکھنے والے افراد اسجد روف، عمران ساجد، سٹی پریس کلب رجسٹرڈ ہارون آباد کے صحافیوں سمیت دیگر میڈیا نمائندگان بھی موجود تھے شرکاء نے کہا کہ ٹائیفائیڈ حفاظتی
ٹیکوں کی مہم 14جون سے لے کر 26 جون تک جاری رے گی شہری علاقوں میں 9 سے 15سال تک کی عمر کے تمام بچوں کو ٹائیفائیڈ سے بچاؤ کاحفاظتی ٹیکہ ضرور لگوائیں عوام الناس اور خاص طور پر والدین سے گزارش ہے کہ وہ محکمہ ہیلتھ سے تعاون کریں