مہمند، کمشنر پشاور ڈویژن امجد علی خان کا دورہ ضلع مہمند، غلنئی اور تحصیل صافی قومی جرگوں سے ملاقات
مہمند( افضل صافی) کمشنر پشاور ڈویژن امجد علی خان کا دورہ ضلع مہمند، غلنئی اور تحصیل صافی قومی جرگوں سے ملاقات، اے ڈی آر جرگوں، کورونا ویکسینیشن اور پولیو مہم سے متعلق آگاہی دی۔ غلنئی اور مامدگٹ ہسپتالوں کا بھی دورہ کورونا ویکسینیشن کا معائنہ کیا۔ قومی تنازعات کے خاتمے، کوروناایس او پیز و ویکسینیشن اور پولیو مہم کی کامیابی میں قومی مشران مخلصانہ کردار ادا کریں امجد علی خان کا اظہار خیال۔ تفصیلات کے مطابق جمعرات کے روز کمشنر پشاور ڈویژن امجد علی خان قبائیلی ضلع مہمند کا تفصیلی دورہ کیا اور مصروف ترین دن گزارا۔
ہیڈ کوارٹر غلنئی اور تحصیل صافی زیارت مسعود میں قبائیلی جرگوں سے ملاقات کی اور انہیں حکومت کے اے ڈی جرگوں کے قیام، کورونا ایس او پیز اور پولیو مہم کی اہمیت کے حوالے سے آگاہی دی۔ اور قومی مشران پر زور دیا کہ اے ڈی آر جرگوں کے ذریعے قانون کے مطابق عوام کے مسائل اور آپس کے تنازعات میں انصاف پر مبنی میرٹ کے مطابق فیصلے کرکے پسماندہ قبائیلی عوام کو ریلیف دیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ قومی مسائل و تنازعات کے حل کے علاوہ قومی مشران کی ذمہ داری ہے
کہ وہ پولیو سے پاک پاکستان کے مشن میں بھر پور ساتھ دے کر ضلع مہمند کے ہر بچے کو پولیو کے قطرے پلانے اور کورونا کے عالمی وباء سے بچاؤ کے لئے حکومتی وضع کردہ ایس او پیز پر عملدرآمد یقینی بنائے۔اور پولیو کے قطروں اور کورونا ویکسینیشن کے بارے میں منفی اور جاہلانہ پروپیگنڈوں کو زائل کرنے کے لئے عوامی شعور بیدار کریں۔ علاوہ ازیں کمشنع پشاور امجد علی خان ہیڈ کوارٹر ہسپتال غلنئی اور تحصیل صافی مامدگٹ ٹائپ ڈی ہسپتال کا بھی دورہ کرکے صحتی انتظامات کا جائزہ لیا اور کورونا ویکسینیشن کے عمل کا جائزہ لیا۔