ضلع مہمند۔ہیڈکوارٹر غلنئی بازار میں بجلی کی طویل اور ناروا لوڈشیڈنگ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ 142

ضلع مہمند۔ہیڈکوارٹر غلنئی بازار میں بجلی کی طویل اور ناروا لوڈشیڈنگ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

ضلع مہمند۔ہیڈکوارٹر غلنئی بازار میں بجلی کی طویل اور ناروا لوڈشیڈنگ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

مومند ضلع ( افضل صافی)ضلع مہمند۔ہیڈکوارٹر غلنئی بازار میں بجلی کی طویل اور ناروا لوڈشیڈنگ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ۔پشاور باجوڑ شاہراہ کو 2 گھنٹوں تک ہر قسم آمدورفت کے لئے مکمل بند رکھا۔مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جس پر واپڈا کے خلاف نعرے درج تھے۔ہیڈکوارٹر غلنئی میں مہمند پریس کلب کے سامنے علاقے میں سخت گرمی میں طویل اور ناروا لوڈشیڈنگ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ ہوا۔جس میں پی پی پی کے فضل ہادی،

پی ایم ایل این کے حاجی بہرام خان، جماعت اسلامی کے خاندان خان عوامی نیشنل پارٹی کے ورکرز اور مختلف سیاسی جماعتوں کے اہلکاروں سمیت علاقے کے عوام نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔اور واپڈا اہلکاروں کے خلاف شدید نعرہ بازی کی اور 2 گھنٹوں تک پشاور باجوڑ شاہراہ ہر قسم آمدورفت کے لئے بند رکھا۔جس میں مریضوں، بچوں سمیت مسافروں کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔احتجاجی مظاہرین کے خلاف مقررین نے منتخب عوامی نمائندوں اور واپڈا اہلکاروں پر سخت تنقید کی اور کہا کہ مہمند قوم کے ساتھ جانوروں جیسا سلوک کیا جاتا ہے۔

اور لوڈشیڈنگ کی دورانیہ 22 گھنٹوں تک پہنچ گیا۔جبکہ منتخب نماٸندوں اور سٹیل ملز اور ماربل فیکٹریوں کو 24 گھنٹے بجلی فراہم کیا جاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ واپڈا اہلکار شیڈول کے مطابق بجلی فراہم کریں۔ورنہ سخت احتجاجی دھرنا دینگےجس کی تمام تر ذمہ داری متعلقہ اہلکاروں پر ہوگی۔مظاہرہ سے مختلف سیاسی جماعتوں کے کارکنان نے بھی تقاریر کیں۔مظاہرین نے فیصلہ کیا

کہ اگر 15 جون تک بجلی کی لوڈشیڈنگ ختم نہیں کیا تو پھر ہمیں ذمہ دار نہ ٹھہرائے۔بعد میں تحصیلدار حلیمزئی رحمان گل،پولیس ڈی ایس پی لیاقت خان اور ایس ایچ او امجد خان نے مظاہرین سے کامیاب مذاکرات کر کے احتجاجی مظاہرہ کو ختم کر کے شاہراہ کو ہر قسم آمدورفت کے لئے کھول دیا۔احتجاج کے دوران مریضوں،

بچوں مسافروں اور عوام کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ضلع بھر میں سخت گرمی میں مسلسل 22 گھنٹے ناروا لوڈشیڈنگ کیا جاتا ہے۔علاقے میں پینے کی پانی ناپید ہو گیا ہے اور بھار قیمت پر لوگ دور دراز علاقوں سے پانی لانے پر مجبور ہو گئے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں