Site icon FS Media Network | Latest live Breaking News updates today in Urdu

معروف معالج ڈاکٹراحمد ارشد خان نے ہارون آباد کے صحافیوں سے گفتگو ہیٹ سٹروک جان کے لیے خطرہ بن جاتا ہے ہیٹ سٹروک سے بچاؤ کیلئے مفید مشوارے

ہارون آباد (اسپیشل رپورٹر) معروف معالج ڈاکٹراحمد ارشد خان نے سٹی پریس کلب رجسٹرڈ ہارون آباد و جناح پریس کلب ہارون آباد کے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ درجہ حرارت بڑھنے کے باعث جسم کا اندرونی نظام متاثر ہونے لگتا ہے اور اکثر اوقات ہیٹ سٹروک جان کے لیے خطرہ بن جاتا ہے خاص طور پر وہ افراد جو طویل عرصے سے کسی عارضے میں مبتلا ہوں ہیٹ اسٹروک سے جلد متاثر ہوتے ہیں ہیٹ اسٹروک سے متاثرہ افراد کا بلڈ پریشر ایک دم انتہائی کم ہو جاتا ہے کمزوری و نقاہت طاری ہونے لگتی ہیں اور سر گھومتا ہوا محسوس ہوتا ہے

اکثر اوقات تیز بخار کے ساتھ بیہوشی بھی طاری ہو جاتی ہے موسم کی شدت اور ہیٹ سٹروک سے بچنے کے لئے ضروری ہے کہ احتیاطی تدابیر اختیار کی جائیں ٹھنڈے مشروبات کا کثرت سے استعمال کریں اور گرمی میں فضول باہر نکلنے سے پرہیز کریں اگر ضرورت کے تحت باہر نکلنا پڑے تو کسی گیلے کپڑے یا تولیے سے سر ڈھانپ کر باہر نکلیں باہر نکلتے وقت گہرے رنگ کے ملبوسات اور خاص طور پر سیاہ رنگ پہننے سے بھی گریز کریں لسی اور دہی کا استعمال بڑھا دیں اور دن بھر میں کم از کم چار لیٹر پانی ضرور پئیں نمکیات کی کمی پوری

کرنے کے لئے او آر ایس کا استعمال کریں پیاز کا ٹکڑا ہاتھ میں پکڑنے اور سونگھنے سے بھی ٹھنڈک کا احساس ہوتا ہے لہٰذا گرمی میں باہر نکلتے وقت ہاتھ میں پیاز کا ایک ٹکڑا ضرور اٹھالیں لو سے بچاؤ کے لئے کھانا کھانے کے بعد تھوڑا سا گڑ بھی کھایا جا سکتا ہے اسکے علاوہ ٹماٹر کی چٹنی، ناریل اور پیٹھا کھانے سے بھی لو نہیں لگتی شربت اعناب، خشک آلو بخارے کا شربت، سرکہ یا املی کا شربت اور تازہ پھلوں کا رس بھی ہیٹ سٹروک سے بچاؤ کیلئے بے حد مفید ہے

Exit mobile version