ٹھٹھہ میں 15 سالہ نوجوان سے بدفعلی اور اسکی وڈیو بنانے والا وحشی درندہ پولیس کے ہاتھوں گرفتار 158

ٹھٹھہ میں 15 سالہ نوجوان سے بدفعلی اور اسکی وڈیو بنانے والا وحشی درندہ پولیس کے ہاتھوں گرفتار

ٹھٹھہ میں 15 سالہ نوجوان سے بدفعلی اور اسکی وڈیو بنانے والا وحشی درندہ پولیس کے ہاتھوں گرفتار

ٹھٹھہ (امین فاروقی بیورو چیف)ٹھٹھہ میں 15 سالہ نوجوان سے بدفعلی اور اسکی وڈیو بنانے والا وحشی درندہ پولیس کے ہاتھوں گرفتار کرلیا گیاسوشل میڈیا پر گردش کرنے والی خبر کے مطابق 15 سالہ نوجوان سے ملزم مہتاب ملاح نے بدفعلی کی اور مبینہ طور پر وڈیو بھی بنائی جس سے دل برداشتہ نوجوان نے خودکشی کرنے کی کوشش کی جسے تشویشناک حالت میں کراچی منتقل کردیا گیا اس خبر پر پولیس نے فوری ایکشن لیتے ہوئے واقعہ کا مقدمہ درج کرکے ملزم مہتاب ملاح کو گرفتار کرلیا

گزشتہ روز سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی خبر کے مطابق 15 سالہ نوجوان سے وحشی صفت درندے مہتاب ملاح نے بدفعلی کی اور مبینہ طور وڈیو بھی بنائی جس سے دل برداشتہ ہو کر نوجوان نے خودکشی کرنے کی کوشش کی نوجوان کو تشویشناک حالت میں کراچی منتقل کردیا گیا اس سلسلے میں ایس ایس پی ٹھٹھہ ڈاکٹر محمد عمران خان کے سخت احکامات پر پولیس نے فوری کارروائی کرکے واقعہ کا مقدمہ درج کرکے ملزم مہتاب ملاح کو گرفتار کرلیا

ابتدائی تفتیش کے دوران مہتاب ملاح نے بدفعلی کا اعتراف بھی کرلیا ہے پولیس ملزم سے مزید تفتیش کررہی ہے پولیس کے مطابق اس واقعے سے متعلق مبینہ وڈیو موصول یا منظر عام پر نہیں آئی ہے متاثرہ نوجوان کے ورثاء نے درندہ صفت شخص کی گرفتاری پر ایس ایس پی ٹھٹھہ ڈاکٹر محمد عمران خان اور پولیس ٹیم کا شکریہ ادا کیا ہے اور عدالت سے مطالبہ کیا ہے درندہ صفت شخص کو سخت سے سخت سزا دی جائے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں