وفاقی وزیر نیشنل فوڈ سیکورٹی سید فخر امام شاہ نے محکمہ صحت اور ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کے زیر اہتمام ٹائیفائیڈ سے بچائو کی مہم کا افتتاح کردیا 131

وفاقی وزیر نیشنل فوڈ سیکورٹی سید فخر امام شاہ نے محکمہ صحت اور ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کے زیر اہتمام ٹائیفائیڈ سے بچائو کی مہم کا افتتاح کردیا

وفاقی وزیر نیشنل فوڈ سیکورٹی سید فخر امام شاہ نے محکمہ صحت اور ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کے زیر اہتمام ٹائیفائیڈ سے بچائو کی مہم کا افتتاح کردیا

خانیوال (سعید احمد بھٹّی) وفاقی وزیر نیشنل فوڈ سیکورٹی سید فخر امام شاہ نے محکمہ صحت اور ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کے زیر اہتمام ٹائیفائیڈ سے بچائو کی مہم کا افتتاح کردیا- مہم کے دوران ضلع کی 18 اربن یونین کونسلز میں 2 لاکھ 43 ہزار 09 ماہ سے لے کر 15 سال تک کی عمر کے بچوں کو حفاظتی ٹیکہ لگانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے- 14 تا 26 جون تک جاری رہنے والی اس مہم کی افتتاحی تقریب میں ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی

ایم پی اے ڈاکٹر سید خاور علی شاہ نے بھی شرکت کی-جبکہ تقریب میں ڈپٹی سیکرٹری ہیلتھ ڈاکٹر ماریہ ممتاز،اے ڈی سی جی محمد اختر منڈھیرا، ایم پی اے نشاط ڈاہا کے نمائندہ مسعود مجید ڈاہا،نمائندہ ڈبلیو ایچ او ڈاکٹر شوکت علی سمیت محکمہ صحت و دیگر محکموں کے افسران اور میڈیا نمائندگان کی بڑی تعداد نے شرکت کی-وفاقی وزیر نے بچوں کو حفاظتی انجکشنز لگاکر مہم کا باقاعدہ افتتاح کیا-اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا

کہ کورونا کیخلاف جنگ میں فرنٹ لائن فائٹرز کا کردار قابل ستائش ہے چائنا نے کورونا ویکسئین کی فراہمی میں جتنا ساتھ دیا کسی نے نہیں دیا-انہوں نے کہا کہ کورونا سے محفوظ رہنے کے لئے ہر شخص ویکسئین لازمی لگوائے انہوں نے مزید کہا کہ ٹائیفائیڈ حفاظتی ٹیکوں کی مہم میں مقررہ عمر کے ہر بچے کو ویکسئین لازمی لگوائی جائے-

ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ کورونا کیساتھ ڈینگی کے محاذ پر بھی سرگرم ہے ٹائیفائیڈ کے حفاظتی ٹیکوں کی مہم میں محکمہ صحت کو بھی آن بورڈ لیا گیا ہے-ایم پی اے ڈاکٹر سید خاور علی شاہ نے کہا کہ پنجاب حکومت بچوں کو بیماریوں سے محفوظ رکھنے کے لئے اقدامات کررہی ہے شہری مفت کورونا ویکسینیشن کی سہولت سے لازمی مستفید ہوں-

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں