ڈی پی او اورڈپٹی کمشنر نے علی ناصر شہید کے ورثاء سے ملاقات کی اوراظہار تعزیت کرتے ہوئے
خانیوال(سعید احمد بھٹی) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرمحمدعلی وسیم اورڈپٹی کمشنر آغاظہیرعباس شیرازی نے کبیروالا موضع گدارہ کے رہائشی ناصر شاہ کی رہائش گاہ پر ان کے بیٹے کھوٹکی ٹرین حادثہ میں شہید ہونیوالے
ریلوے پولیس کنسٹیبل علی ناصر شاہ شہیدکے ایصال ثواب اوربلندی درجات کے لیے فاتحہ خوانی کی۔ اس موقع پر اے ایس پی سدرہ خان بھی ہمراہ تھیں۔ڈی پی او اورڈپٹی کمشنر نے علی ناصر شہید کے ورثاء سے ملاقات کی اوراظہار تعزیت کرتے ہوئے کہاکہ شہادت ایک اعزاز ہے ہم شہیدکے اہل خانہ کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔