آزاد کشمیر میں گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران 3316افراد کو کورونا ویکسین لگائی گئی
مظفرآباد (پی آئی ڈی) آزاد کشمیر میں گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران 3316افراد کو کورونا ویکسین لگائی گئی جبکہ 33افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے ۔ حکومت آزادکشمیر نے کورونا وائرس سے بچاﺅ کے لئے 2253527افراد میں کورونا ویکسین لگانے کا حدف مقرر کیا ہے ۔ اس وقت تک343545افراد کو کورونا ویکسین لگائی جاچکی ہے،گزشتہ روز کورونا وائرس سے01مریض فوت ہوئے جن کا تعلق جہلم ویلی سے ہے
۔47مریض صحتیاب ہوئے ہیں، جبکہ430 افراد کے کورونا وائرس کے شبہ میں ٹیسٹ لیے گئے ہیں۔نئے سامنے آنے کیسز میں سے9کا تعلق مظفرآباد،8کا پو نچھ، 5کا باغ، 7کا حویلی، اور4کا کوٹلی سے ہے۔آزادکشمیر میں اب تک205007افرادکے کورونا وائرس کے شبہ میں ٹیسٹ لیے گئے ہیں اور19756 افراد میں کورونا وائرس کی موجودگی پائی گئی ہے جن میں سے18626 افراد صحت یاب ہو چکے ہیں اور انہیں ڈسچارج کر دیا گیا ہے
جبکہ567مریض زیر علاج ہیں 563مریضوں کی موت ہوئی ہے جن میں سے83کا تعلق مظفرآباد،14کا جہلم ویلی،11کا نیلم،105کاپونچھ،71کا باغ،5 کا حویلی، 11کاتعلق سدھنوتی،142 کاتعلق میرپور،50کابھمبراور71کا کوٹلی سے ہے۔کورونا وائرس کے567مریضوں میں سے534مریضوں کو حکومت آزادکشمیر کی پالیسی کے تحت مختلف اضلاع میں ہوم آئسولیشن میں رکھا گیا ہے جبکہ 33مریض آزادکشمیر کے مختلف ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔