موجودہ حکومت نے اوورسیز پاکستانیوں کو یکسر فراموش کردیا ہے، کیپٹن عاصم 324

موجودہ حکومت نے اوورسیز پاکستانیوں کو یکسر فراموش کردیا ہے، کیپٹن عاصم

موجودہ حکومت نے اوورسیز پاکستانیوں کو یکسر فراموش کردیا ہے، کیپٹن عاصم

دبئی(بیورورپورٹ) ممتاز پاکستانی شخصیت اور سمندپار مقیم پاکستانیوں کے ترجمان کیپٹن عاصم ملک نے کہا ہے کہ بہت افسوس سے کہنا پڑتا ہے کہ موجودہ حکومت نے اوورسیز پاکستانیوں کو یکسر فراموش کردیا ہے، موجودہ حکومت کے اقدامات سے بالکل نظر نہیں آرہا کہ یہ اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل حل کرنے اور مشکلات کم کرنے میں سنجیدہ ہے، انہوں نے کہا کہ لمحہ فکریہ یہ ہے کہ عمران خان اور تحریک انصاف کو سب سے زیادہ سپورٹ اوورسیز پاکستانیوں سے ملی

لیکن اتنی بھرپور سپورٹ کے باوجود حکومت اوورسیز پاکستانیوں کو پچھلے تین سال سے مسلسل نظرانداز کررہی ہے جو انتہائی افسوس کی بات ہے،کیپٹن عاصم ملک نے وزیراعظم عمران خان سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ کہ خدارا اپنے اصل سپورٹرز کو پہچانیں اور برے وقت میں ساتھ دینے والے اوورسیز پاکستانیوں کو مشکلات سے نکالنے کے لیے فوری اور ٹھوس اقدامات کریں تاکہ اوورسیز پاکستانی بجا طور پر اپنے انتخاب پر فخر کرسکیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں