وزیراعظم عمران خان کی حکومت کی جانب سے آج کے پیش کردہ تاریخی بجٹ پر پوری قوم کو مبارکباد پیش کرتی ہوں ،نصرت واحد
اسلام آباد:(سردار طیب خان سے)وفاقی بجٹ مالی سال ٢٠٢١-٢٢رکن قومی اسمبلی، مرکزی جوائنٹ سیکریٹری ویسٹرن سندھ و کنوینر ایس ڈی جی (11) نصرت واحد صاحبہ کی جانب سے وفاقی بجٹ ٢٠٢١-٢٢ پر خصوصی بیان وزیراعظم عمران خان کی حکومت کی جانب سے آج کے پیش کردہ تاریخی بجٹ پر پوری قوم کو مبارکباد پیش کرتی ہوں
بجٹ میں متوسط طبقے کی بنیادی ضروریات کا خاص خیال رکھا گیا ہے، سرکاری ملازمن سمیت عام آدمی کی اجرت میں بھی اضافہ کیا گیا ہے، وزیراعظم نے تمام شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کیلئے بجٹ میں ریلیف رکھا ہے،آئی ٹی، کنسٹرکشن انڈسٹری، ٹیکسٹائل سیکٹر سمیت دیگر شعبہ جات میں ریکارڈ ٹیرف چھوٹ دی گئی ہے
ذراعت کیلئے کسانوں کو بلا سود 2 لاکھ تک قرض کی فراہمی تاریخی اقدام ہے، آٹو موبائل انڈسٹری میں ایکسائز ڈیوٹی میں نمایاں کمی کی گئی ہے، ملکی ترقیاتی اسکیمز میں 40 فیصد تک اضافہ قابل فخر ہے، احساس پروگرام، نیا پاکستان ہاٶسنگ اسکیم، کامیاب جوان پروگرام جیسے بڑے پروجیکٹس کا دائرہ مزید وسیع کردیا گیا ہے
جو کہ خوش آئند ہے، جی ڈی پی گروتھ میں اگلے بجٹ میں انشاءاللہ نمایاں اضافہ لیکر آئینگے،پانی کے بحران کے خاتمے کیلئے 91 ارب مختص کئے ہیں، نسندھ کے 14 اضلاع کیلئے 107 سے ذیادہ تعمیراتی منصوبوں کو شروع کیا جائے گا، کراچی ٹرانسفارمیشن پلان کیلئے بجٹ میں نمایاں رقم مختص کرنا کراچی کی عوام کا حق ادا کرنے کے مترادف ہے، وزیراعظم اور انکی معاشی ٹیم سمیت شوکت ترین صاحب کو بھی عوام دوست بجٹ پیش کرنے پر مبارکباد پیش کرتی ہوں