داورکنڈی کی کوششیں رنگ لے آئیں/دیرینہ ناراض راہنما رحمت اللہ مسلم لیگ(ن) میں شامل/پشاور میں صوبائی صدر امیرمقام کی موجودگی میں اعلان 131

داورکنڈی کی کوششیں رنگ لے آئیں/دیرینہ ناراض راہنما رحمت اللہ مسلم لیگ(ن) میں شامل/پشاور میں صوبائی صدر امیرمقام کی موجودگی میں اعلان

داورکنڈی کی کوششیں رنگ لے آئیں/دیرینہ ناراض راہنما رحمت اللہ مسلم لیگ(ن) میں شامل/پشاور میں صوبائی صدر امیرمقام کی موجودگی میں اعلان

پشاور(نثاربیٹنی سے) داور کنڈی کی پیش قدمی جاری، 30 سالہ پرانا ناراض ورکر رحمت اللہ خان مسلم لیگ(ن) میں شامل، صوبائی صدر امیرمقام نے پارٹی ٹوپی اور مفلر پہنایا، داور خان کنڈی کی کوششوں اور رحمت اللہ خان کی خدمات کو سراہا،، تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز سابق ایم این اے ٹانک اور مسلم لیگ(ن) کے صوبائی سینئر نائب صدر داورخان کنڈی کی قیادت میں ڈی آئی خان کے ایک وفد نے مسلم لیگ(ن) کے صوبائی صدر امیرمقام سے

پشاور میں انکی رہائشگا پر ملاقات کی، وفد میں داور خان کنڈی کے علاوہ مسلم لیگ(ن) کے ناراض دیرینہ ورکر، یوتھ ونگ کے سابقہ ڈویژنل صدر اور مسلم لیگ(ق) کے موجودہ ضلعی صدر ڈی آئی خان رحمت اللہ خان، مسلم لیگ(ن)سوشل میڈیا ٹیم ڈی آئی خان کے صدر نثار محمد اور محمد بلال بھی شامل تھے، اس موقع پر دیرینہ مسلم لیگی ورکر رحمت اللہ خان نے صوبائی صدر امیرمقام سے ملاقات میں اپنے ساتھیوں سمیت مسلم لیگ(ن) میں شمولیت اختیار کرلی و

اور انکی قیادت میں پارٹی کو فعال کرنے کے لیے دن رات جدوجہد کرنے کا عزم کیا، انہوں نے قائد میاں محمد نواز شریف ،صدر قائد حزب اختلاف محمد شہباز شریف اور صوبائی صدر امیرمقام کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا، ملاقات میں صوبائی صدر نے داورخان کنڈی کی کاوشوں کو سراہا اور رحمت اللہ خان کو پارٹی میں خوش آمدید کہا، اس موقع پر صوبائی صدر امیرمقام نے صوبائی سینئر نائب صدر داورخان کنڈی کی مسلم لیگ(ن) کو ڈی آئی خان

ڈویژن میں فعال اور مضبوط بنانے پر انکی کوششوں کو سراہا اور انکے فیصلوں اور کاوشوں کی تائید کی، انہوں نے کہا کہ رحمت اللہ خان پارٹی کے سینئر ترین ورکر ہیں میں امید رکھتا ہوں کہ وہ اپنے تجربے کو بروئے کار لاکر پارٹی کو مضبوط بنائیں گے، ان شاءاللہ آنے والا دور مسلم لیگ(ن) کا ہے اور آئندہ مرکز سمیت تمام صوبوں میں حکومت بنائے گی، واضع رہے کہ گذشتہ روز کی شمولیت سے مسلم لیگ(ن) ڈی آئی خان کے ورکروں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی جبکہ مخالفین کے لیے خطرے کی گھنٹی بج گئی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں