ضلع مہمند،غلنئی اے ایچ کیو ہسپتال میں آپریشن کے لیے آنے والے مریض آپریشن کیے بغیر مایوس گھروں کو واپس 135

ضلع مہمند،غلنئی اے ایچ کیو ہسپتال میں آپریشن کے لیے آنے والے مریض آپریشن کیے بغیر مایوس گھروں کو واپس

ضلع مہمند،غلنئی اے ایچ کیو ہسپتال میں آپریشن کے لیے آنے والے مریض آپریشن کیے بغیر مایوس گھروں کو واپس

مہمند( افضل صافی سٹی رپورٹر)ضلع مہمند،غلنئی اے ایچ کیو ہسپتال میں سہولیات کی عدم دستیابی کی وجہ سے آرتھو پیڈک آپریشنز دوسری بار بھی نہ ہو سکے. آپریشن کے لیے آنے والے مریض آپریشن کیے بغیر مایوس گھروں کو واپس چلے گئے ۔گزشتہ ہفتے ہسپتال میں پانی نہ ہونے اور اج آپریشن تھیٹر میں ائیرکنڈیشن خراب ہونے کی وجہ سے آپریشن نہ ہو سکے ۔ وزیر صحت غلنئی ہسپتال کی اصلاح و احوال کریں۔ مریضوں کی فریاد
تفصیلات کے مطابق دہائیوں سے علاج معالجے سہولیات کی عدم دستیابی میں مشہور غلنئی ہیڈکوارٹر ہسپتال میں مختصر عرصہ سے آرتھوپیڈک آپریشن شروع ہوچکے تھے۔جن سے علاقے کے عوام میں خوشی کی اُمید پیدا ہوگئی تھی۔ کیونکہ مذکورہ ہسپتال میں چند مہینوں سے ہفتہ میں ایک بار آتھوپیڈک آُپریشن شروع ہو چکے تھے۔ مگر گزشتہ ہفتہ ہسپتال میں پانی کی عدم دستیابی اوراس بار آپریشن تھیٹرمیں آئرکنڈیشن کے خراب ہونے سے آپریشن نہ ہوسکے

۔ جبکہ آپریشن کیلئے حاضر مریضان اس بار بھی آپریشن ملتوی ہونے سے مایوس گھروں کو واپس لوٹ گئے۔یاد رہے کہ غلنئی ہسپتال پر قومی خزانے سے ہر ماہ کروڑوں روپے خرچ ہورہے ہیں۔ اور سرکاری کاغذات میں نام نہاد عہدوں پر مختلف ماہرین ڈاکٹرز تعینات ہیں۔ مگر غلنئی ہیڈکوارٹر ہسپتال سمیت علاقے کی صحت مراکز کے صورتحال ناگفتہ بہ ہے اور عوام پرائیویٹ مسیحاوٗں سے اپنے علاج کرنے پر مجبور ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں