سمارٹ لاک ڈون ختم کیا جائے اللہ پاک سے دعا ہے کہ پاکستان کو کرونا کے اثرات سے محفوظ رکھے اور کاروبار دنیا رواں دواں ہو سکے، خان ارشد خان
ہارون آباد (اسپیشل رپورٹر) سمارٹ لاک ڈون ختم کیا جائے اللہ پاک سے دعا ہے کہ پاکستان کو کرونا کے اثرات سے محفوظ رکھے اور کاروبار دنیا رواں دواں ہو سکے کورونا کے وار سے پاکستان کے کاروبار تباہی سے دوچار ہیں چھوٹے دوکاندار و کاروباری طبقے بری طرح پس چکے ہیں ان خیالات کا اظہار ہر دلعزیز معروف سماجی شخصیت چیئرمین مرکزی انجمن تاجران خان ارشد خان نے سٹی پریس کلب رجسٹرڈ ہارون آباد و جناح پریس کلب ہارون آباد سے بات چیت کرتے ہوئے کیا
انہوں نے مزید کہا کہ خداوند کریم مشکل کے اس دور میں تمام مسلمانوں کے کاروبار کو دن دگنی اور رات چوگنی ترقی عطاء فرمائے اس موقع پر تاجران برادری کے عدنان چوہدری، اعظم حنیف، شیخ راشد، عرفان چوہدری، سجاد خان، رانا فیاض، راؤشعیب، حبیب احمد، حاجی اختر، حاجی رشید اور سعود خان چغتائی کے علاوہ کاروباری حضرات بھی موجود تھے مزید ان کا کہنا تھا کہ عوام و الناس سے اپیل ہے کہ ماسک کے استعمال کو یقینی بنائیں بغیر کام کے اپنے گھروں سے فضول مت نکلیں