نعمان علی لون کی حلقہ44 ویلی 5 میں انٹری نے مخالفین کی دوڑیں لگوا دیں
راولپنڈی / مری (سید عمر گردیزی) آزاد امیدوار برائے قانون ساز اسمبلی حلقہ ایل اے 44 ویلی 5 نعمان علی لون کی حلقہ میں انٹری نے مخالف امیدواروں کی نیندیں اڑا دیں۔ عوام حلقہ کا نعمان علی لون کو دیگر امیدواران کی نسبت زیادہ ترجیح دینا اور ان کے ساتھ دینے کے عزم نے مخالفین کیلئے انتخابی مہم کیساتھ ہی خطرے کی گھنٹی بجا دی
جس کے بعد امیدواروں کی بھی دوڑیں لگ گئیں۔ نعمان علی لون کی انتخابی مہم شروع ہوتے ہی ٹیلیفون کالز کا تانتا بندھ گیا۔ آزاد کشمیر کے انتخابات میں مہاجرین کی نشست پر آزاد امیدوار کی حیثیت سے حصہ لینے والے نعمان علی لون کو حلقہ کی عوام کے پر ضرور اصرار پر انتخابی عمل کیلئے میدان سیاست میں اتارا گیا تھا جس کی بڑی وجہ یہ تھی کہ سابقہ نمائندوں کی جانب سے عوام کو ملنی والی مایوسی، ووٹ لیکر پانچ سال حلقہ کا رخ نہ کرنا اور مہاجرین کشمیر کے بڑھتے ہوئے مسائل تھے۔ گزشتہ دنوں مری میں مختلف کارنر میٹنگز سے خطاب کرتے ہوئے
عوام علاقہ کا کہنا تھا کہ نعمان علی لون مہاجرین کشمیر کیلئے نئی امید ہے، نوجوان ہونے کیساتھ ساتھ ان کی سیاست روایتی نہیں بلکہ خدمت کی سیاست ہے۔ اس سے قبل جنہیں منتخب کرواتے رہے انہوں نے نہ ہی کوئی مسئلہ حل کیا نہ اسمبلی کے فلور میں کشمیریوں کی کوئی آواز اٹھائی جس سے مہاجرین کشمیر میں مایوسی پھیل چکی ہے۔ مہاجرین کشمیر جو کہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں اپنے عزیز و اقارب کیلئے پریشان ہیں ان تک ملنے کی رسائی تک کسی نے نہیں دلوائی
، ہر بار امیدوار انتخابات کے وقت جھوٹ اور منافقت کی سیاست لیکر پہنچ جاتے ہیں مگر اس بار عوام فیصلہ کر چکی ہے کہ ان کا نمائندہ نعمان علی لون ہوگا جو ان کے مسائل سے مکمل واقف ہو اور حلقہ کی عوام کو وقت دے سکتا ہے۔مہاجرین کشمیر نعمان علی لون کو واضح اکثریت سے کامیاب کرائیں گے۔ اس موقع پر آزاد امیدوار برائے قانون ساز اسمبلی حلقہ ایل اے 44 ویلی 5 نعمان علی لون نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں ایک طالب علم ہوں اور سیاست میں آنے کا مقصد صرف عوامی خدمت، ان کا دکھ درد بانٹنا اور حلقہ کی عوام کیساتھ رابطہ میں رہتے ہوئے
ان کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنا، ان کی مضبوط آواز اسمبلی میں پہنچانا ہے۔ میں بھی آپ میں سے ہوں، یہاں رہا ہوں، یہاں کے مسائل سے بخوبی واقف ہوں، میں خود مہاجرین کے مسائل سے گزر چکا ہوں۔ ہم نے کوٹھی بنگلہ یا بینک بیلنس کی سیاست نہیں کرنی۔ مہاجرین کشمیر کیلئے ملنے والے ترقیاتی فنڈز اور دیگر پراجیکٹس میں نہ میرا کوئی حق ہوگا نہ ہی حق تلفی کروں گا بلکہ جس کام کیلئے حکومت سے فنڈز مختص کروائے جائیں گے
اسی کام پر خرچ بھی کئے جائیں گے۔ میں ہر وقت خود کو عوام کے سامنے احتساب کیلئے پیش کروں گا۔ کرپٹ مافیا اور بنارسی ٹھگوں سے ویلی 5 کی عوام کو بچانے آیا ہوں، مجھے آپ کا ساتھ چاہئے تاکہ ہم مل کر حلقہ 5 کے لوگوں کے مسائل حل کر سکیں۔ آپ کے پاس جو بھی ووٹ مانگنے کیلئے آتا ہے اس سے سب سے پہلے یہ پوچھیں کہ اس نے آپ کیلئے کیا کیا ہے، اسمبلی میں آپ کی آواز کس حد تک بنا اور حلقہ کی تعمیر و ترقی، بے روزگاری کے خاتمے،
مہاجرین کو ملنے والے فنڈز کا کہاں کہاں استعمال کیا۔ عوام کو حق ہے کہ وہ احتساب کرئے اور اپنے ووٹ کا حساب لے۔ میرا مقصد جیتنا یا ایوان اقتدار میں بیٹھنا ہی نہیں میں آپ کی خدمت کی نیت سے آیا ہوں اور آپ کی آواز بنا وہوں۔ دریں اثناء حلقہ میں نعمان علی لون کی انٹری نے عوام میں نیا جذبہ پیدا کر لیا ہے۔ مہاجرین کشمیر کی بڑی تعدا د میں نعمان علی لون سے رابطوں سے ان کی مقبولیت کا گراف مزید بلند ہو چکا ہے۔