پاک فوج کی ضروریات اور سہولیات کا خیال رکھنا حکومت اور ہم سب کی ذمہ داری ہے، کیپٹن عاصم ملک 188

پاک فوج کی ضروریات اور سہولیات کا خیال رکھنا حکومت اور ہم سب کی ذمہ داری ہے، کیپٹن عاصم ملک

پاک فوج کی ضروریات اور سہولیات کا خیال رکھنا حکومت اور ہم سب کی ذمہ داری ہے، کیپٹن عاصم ملک

دبئ(بیورورپورٹ)سمندر پار مقیم پاکستانیوں کے ترجمان کیپٹن عاصم ملک نے کہا ہے کہ پاک فوج کے دفاعی بجٹ میں اضافہ خوش آئند ہے کیونکہ پاکستان کئی اطراف سے ظاہر اور پوشیدہ دشمنوں میں گھرا ہوا ہے لہذا ضروری ہے کہ پاک فوج کو ہر طرح کے جدید اسلحے اور جنگی سازوسامان سے لیس کیا جائے اور فوجی جوانوں کی ضروریات اور سہولیات کا خصوصی خیال رکھا جائے

انہوں نے کہا کہ جس طرح پاک فوج کے جوان ہر سرد گرم اور دن رات اپنے پیارے وطن کی حفاظت کے لیے سربکف ہیں یہ ہمارے بچوں کے مستقبل پر اپنے اور اپنے خاندانوں کا مستقبل قربان کررہے ہیں، میں بطور پاکستانی اور ترجمان اوورسیز پاکستانیز پاک فوج کی تمام ضروریات کے لیے تن من دھن سے حاضر ہوں اور سمجھتا ہوں کہ پاک فوج کا بجٹ دفاع وطن کے لیے صرف ہورہا ہے،

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں