سڑک کی تعمیر علاقے کے عوام کا دیرینہ مطالبہ تھا جو ہم نے اپوزیشن میں رہ کر بھی فنڈز حاصل کئے اور ان کے حلقہ میں اس وقت تین سڑکات پر کام جاری ہے،ڈاکٹر مظہراقبال چوہدری
ہارون آباد (بیورو رپورٹ) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ممتاز رہنماء عوامی MPA ڈاکٹر مظہراقبال چوہدری نے اپنے حلقے کی عوام کے نام اپنے ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ وہ ہیڈسیون آر روڈ اور ہارون آباد تا فورٹ عباس روڈ کی تعمیر و مرمت اوردوبارہ سڑک بنانے کے منصوبے کے حوالے سے اپنے حلقے کے عوام کو اصل حقائق سے آگاہ کرنا چاہتے ہیں اور یہ دوٹوک حقیقت ہے کہ ہارون آباد، فورٹ عباس کے صوبائی اورقومی حلقہ میں جتنےبھی ترقیاتی کام ہورہے ہیں
اور ابھی منصوبے زیر تکمیل ہیں ان میں سےکسی ایک منصوبے سے بھی pti یا کسی اور جماعت کا کوئی تعلق نہیں اور نہ ہی کوئی کوشش ہے ان سارے منصوبوں چاہے وہ سڑک کا ہو یا شہر میں ٹف ٹائل ہو یا پینے کے صاف پانی کے منصوبے ہوں پنجاب اسمبلی کا فلور گواہ ہے اور اسمبلی کاروائی کا ریکاڈ چیک کرلیں ان سب منصوبوں کے فنڈز مسلم لیگ (ن) کے منتخب نمائندوں کی اسمبلی میں اپنے حلقے کی محرومی کی جنگ لڑنے کے بعد منظور ہوئے
اور صوبائی وزیر نکئی نے اسمبلی کے فلور پر اپنی تقریر میں عوامی MPA ڈاکٹر مظہر اقبال چوہدری کو مخاطب کرتے ہوئے کہا تھا کہ ان کے منصوبوں کے فنڈز جاری ہو گئے ہیں منتخب MPA یا MNA کے علاوہ کسی غیر منتخب شخص کے نام پر فنڈز جاری نہیں ہو سکتا ہمارے pti کے دوست ہمارے منصوبوں پر وزیراعلیٰ پنجاب کی تصویر لگا کر اور نیچے اپنی کاوش لکھ کر سستی شہرت حاصل کررہے ہیں اور جلدبازی کا یہ عالم ہے
کہ ان دوست بھائی نے تخمینہ لاگت بھی غلط لکھ دیا کیونکہ اُنہیں اصل حقیقت کا پتہ ہی نہیں ہم صاف اور شفاف سیاست صرف عوامی خدمت کے لئے کررہے ہیں ہم کسی کو برا نہیں کہتے ہمارے لئے سب قابل احترام ہیں اورکسی پر بھی کیچڑ اُچھالنا ہماری ڈکشنری میں نہیں ہے مگر ہمارے اپنے pti کے دوست بھائی سے گذارش ہے کہ حقیقت تو صحیح بیان کریں ڈاکٹر مظہر اقبال چوہدری کا کہنا ہے کہ سڑک کی تعمیر علاقے کے عوام کا دیرینہ مطالبہ تھا
جو ہم نے اپوزیشن میں رہ کر بھی فنڈز حاصل کئے اور ان کے حلقہ میں اس وقت تین سڑکات پر کام جاری ہے یہ بڑی سڑک دوحصوں میں تعمیر ہوگی فیز ون کا کام جاری ہے اور بہت جلد عوام کا دیرینہ مطالبہ پایہء تکمیل کو پہنچے گا اس منصوبے کے لئے تقریباً گیارہ کروڑ روپے منظور ہوئے ہیں اور 5 کروڑ جاری ہوچکے ہیں اور انشااللہ ہم اپوزیشن میں رہ کر بھی عوام کے مسائل سے غافل نہیں ہیں مگر ہم نے سیاست کو صرف عوامی خدمت کے لئے چُناہے اور وہ ہم کرتےرہیں گے
چوہدری نورالحسن تنویر MNA، چوہدری ارشد لیڈر MPA، اور ڈاکٹر مظہر اقبال چوہدری MPA کے لائے ہوئے منصوبوں پر ہی کام ہو رہا ہے اور انشاللہ تمام منصوبے پایہء تکمیل کو پہنچیں گے اور جو ٹھیکیدار اس وقت منصوبوں پر کام کروا رہے ہیں ان سے عوام کو اصل حقیقت کا پتہ چل جائے گا اعجازالحق کی ضیاء لیگ کے دور میں بھی علاقہ میں ترقیاتی کام نہ ہونے کی باعث ہمارا علاقہ بہت پیچھے رہ گیا حالانکہ زرعی لحاظ سے سب سے
زیادہ ریوینیو دینے والا ہمارا علاقہ آج اور پسماندہ ہوتا جارہا ہے اس علاقے کی پہچان سابق وفاقی وزیر چوہدری عبدالغفور( مرحوم) کے دور میں اس علاقے میں ریکاڈ ترقیاتی کام ہوئے ہیں اور اس علاقے کی وہ پہچان تھے اللہ تعالیٰ ان کے درجات بلند کرے ہم اپنے علاقے کو روشن اور کامیاب دیکھنا چاہتے ہیں جس کے لئے ہم ہر سطح پر اپنی کوششیں جاری رکھیں گے ہمیں کسی سے کوئی سرٹیفکیٹ لینے کی ضرورت نہیں کیونکہ ہم ہر لمحہ عوام کے دلوں میں رہتے ہیں اور عوام کو ہمارا اور ہمیں اپنے حلقے کے عوام کا پتہ ہے کیونکہ ہم ہوا
میں تیر چلانے کے عادی نہیں عملی کام پر یقین رکھتے ہیں ہمیں کوئی ناراضگی نہیں اگر pti کے دوست اپنی کاوشں عوام کو دکھانا چاہتے ہیں تو عملی طور پر منصوبےلائیں ہمارے جاری منصوبوں پر اپنی سیاست نہ چمکائیں عوام اب بہت سمجھدار ہوگئی ہے وہ صیح اور غلط کی پہچان خوب رکھتے ہیں ہمارے جاری منصوبوں کے ثبوت ساتھ جاری کردئیے گئے ہیں
چوہدری عبدالغفور مرحوم وہ عظیم ہستی تھے جنہوں نے ہمارے ضلع کی پہچان بنائی اور آج بھی دُنیا انہیں یاد کرتی ہے انشاءاللہ بہت جلد پنجاب اور فیڈرل میں حکومت مسلم لیگ ن کی ہوگی اور عوام دوبارہ ہارون آباد کو سرسبز و شاداب دیکھیں گے اور ریکارڈ ترقیاتی کام کروائیں گے اب پوری قوم چاہتی ہے کہ نواز شریف دوبارہ پاکستان کی باگ دوڑ سنبھالیں اور وہ وقت بہت قریب ہے