پی ٹی آئی کا سونامی یونین کونسل کنیل سے ٹکرا گیا
اسلام گڑھ ( جاوید اقبال بٹ سے ) پی ٹی آئی کا سونامی یونین کونسل کنیل سے ٹکرا گیا، سابق مشیر چوھدری فاروق پیپلز پارٹی کو داغ مفارقت دے گئے، کنیلی میں تگڑا پاور شو، الیکشن مہم شروع ہونے کے بعد کسی بھی جماعت کی طرف سے اب تک کا سب سے بڑا پاور شو۔ سابق وزیر اعظم بیرسٹر سلطان محمود چوھدری کی خصوصی شرکت۔ خالق آباد کاکڑہ پوٹھہ پلجورہ بنگڑیلہ جٹی ڈھیری کراس کلیال بینسی اسلام گڑھ رڑاہ سمیت دیگر متعدد
جگہوں پر بیرسٹر سلطان محمود چوھدری اور چوھدری ظفر انور کا شاندار استقبال۔ ڈیرہ نمبرداراں پہنچنے پر چوھدری ابرار نیاز ایڈوکیٹ نے سینکڑوں کارکنوں کے ساتھ ان کا شاندار استقبال کیا۔ آزاد کشمیر میں آنے والا دور پی ٹی آئی کا یے، آزاد کشمیر سے ن لیگ اور پیپلز پارٹی کا صفایا ہوگیا ہے۔ لوگ جوق در جوق ہمارے قافلے میں شامل ہورہے یں۔ چوھدری فاروق جیسی قد آور شخصیت کے پی ٹی آئی میں شمولیت سے جماعت مزید مضبوط ہوگئی ہے۔ حلقہ نمبر 2 کی سیٹ پر چوھدری ظفر انور بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کرینگے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کنیلی میں چوھدری فاروق زرگر کے پیپلز پارٹی کو چھوڑکر پی ٹی آئی میں شمولیت کے موقع پر
منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔جن دیگر مقررین نے خطاب کیا ان میں امیدوار اسمبلی چوھدری ظفر انور چوھدری مشتاق احمد،چوھدری ابرار نیاز ایڈوکیٹ، چوھدری فاروق زرگر، چوھدری محمد صدیق،الحاج غلام رسول عوامی، چوھدری امجد حمید، صدر یونین کونسل کنیل چوھدری ساجد خادم،، شامل ہیں۔سابق وزیر اعظم و صدر پی ٹی آئی آزاد کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوھدری نے کہا کہ پی ٹی آئی آزاد کشمیر میں ناقابل تسخیر قوت بن چکی ہے
۔ آزاد کشمیر میں آنے والا دور پی ٹی آئی کا ہے۔ آج لوگ جوق در جوق ہمارے قافلے میں شریک ہورہے ہیں۔ آج عوام کا جم غفیر دیکھ کر مخالفین کی آنکھیں کھل گئی ہیں۔ چوھدری فاروق زرگر ایک قد کاٹھ والی شخصیت ہیں۔ ان کے ہمارے ساتھ شامل سے مخالفین کی راتوں کی نیندیں حرام ہوگئی ہیں۔ ان کی شکست نوشتہ دیوار بن چکی ہے۔ انہوں کہا کہ 25 جولائی کو بلے پر مہر لگا کر چوھدری ظفر انور کو کامیاب کر کے اسمبلی میں بھیجیں۔ پی ٹی آئی عمران خان کے ویژن کے مطابق آزاد کشمیر میں بھی حکومت بناے گی۔ ظفر انور کو بھاری اکثریت سے کامیابی دلوائیں۔
آئندہ حکومت میں ظفر انور کا اہم کردار ہوگا۔ پی ٹی آئی کی حکومت میرپور میں ائیرپورٹ بنائے گی اور اسلام گڑھ اور چکسواری میں سوئی گیس کی سہولت دینگے۔ راجہ فاروق حیدر خان نے میرپور دشمنی کی بنا پر رٹھوعہ ہریام پل مکمل نہیں کیا اس کو ہم مکمل کرینگے۔ عمران خان کشمیریوں سے گہرا لگاو رکھتے ہیں اور آزاد کشمیر کو پہلے سے زیادہ فنڈز دیے اور ہماری حکومت بننے کے بعد اس میں مزید اضافہ ہوجائے گا۔ عمران خان آزاد کشمیر کے ہر شہری کو ہیلتھ کارڈ دیے جس پر آپ فری علاج کروا سکتے ہیں۔ عمران خان نے میری تحریک پر آزاد کشمیر
میں کینسر ہسپتال کی منظوری دے دی ہے۔ آج کے پروگرام نے لوگوں کی نیندیں حرام کر دی ہیں۔امیدوار اسمبلی چوھدری ظفر انور نے اپنے خطاب میں کہا کہ یونین کونسل کنیل اب منی لاڑکانہ نہیں بلکہ بنی گالہ بن چکا ہے۔ چوھدری فاروق زرگر کے جماعت میں شامل ہونے سے جماعت کو مزید تقویت ملی ہے۔ حلقہ سے ن لیگ اور پیپلز پارٹی کے گٹھ جوڑ کو بدترین شکست کا سامنا کرنا پڑے گا۔ تحریک انصاف انتخابات میں بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کرکے
حکومت بنائے گی اور بیرسٹر سلطان محمود چوھدری آزادکشمیر کے وزیر اعظم ہونگے۔ چوھدری ابرار نیاز ایڈوکیٹ نے اپنے خطاب میں کہا کہ یونین کونسل کنیل کو نو گو ایریا کہنے والے آج خود چھپتے پھر رہے ہیں۔ کوئی کسی شک میں نہ رہے۔ کنیل اب پی ٹی آئی کا گڑھ بن چکا ہے۔ ظفر انور کو بھاری اکثریت سے کامیاب کروا کر یہ سیٹ بیرسٹر سلطان محمود چوھدری کو تحفے میں دینگے۔