حکومت پاکستان خصوصی توجہ اور معاونت کرے قرآنی آیات و اخبارات اور فلیکسز پر درج قرآنی آیات کی بے حرمتی ہونے سے بچاناہے، خادم حاجی عبدالستار
ہارون آباد (بیورو رپورٹ)ادارہ احترام القرآن کے تحت شہر کے تمام گلی محلوں کے تمام کھمبوں سکول، مساجد پر ڈبوں کی تنصیب جمع شدہ قرآنی آیات رکشہ کے ذریعے اکٹھا کرنا پھر ان کو شرعی طریقہ سے حفاظت کا انتطام زیر اہتمام خادم القرآن حاجی عبدالستار بخوبی سر انجام دے رہے ہیں ادارہ احترام القرآن کے خادم حاجی عبدالستار نے سٹی پریس کلب (رجسٹرڈ) ہارون آباد کے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ
وہ زمانے میں معزز تھے مسلمان ہو کر
اورتم ہوئے خوار تارک قرآن ہو کر
ادارہ احترام القرآن کے مقاصد احادیث مبارکہ اور دیگر مقدس اوراق کا احترام کرنا اور شہید شدہ قرآنی آیات و اخبارات اور فلیکسز پر درج قرآنی آیات کی بے حرمتی ہونے سے بچاناہے اس سلسلے میں حاجی محمد اکرم رنگساز بلامعاوضہ رنگسازی میں بھرپور معاونت کر رہے ہیں وسائل نہ ہونے کے مترادف ہیں جو بھی کام کرتے ہیں اس کارخیر میں ڈاکٹر سجاد کے علاوہ شہر کے چند معززین اور مخیر حضرات ہمارے قدم کے ساتھ قدم اورکندھے کے ساتھ کندھا ملا کر کھڑے ہیں
مقدس اوراق کو اکٹھا کرنے سے لیکر ان کو محفوظ مقام تک پہنچانے تک سبھی لوگ ہمارے ساتھ بھرپور تعاون کرتے ہیں مگر ابھی بھی مزید ادارہ ہٰذا کو مخیر حضرات کے تعاون کی اشد ضرورت ہے کیونکہ یہ کام دن بدن وسعت اختیار کرتا جا رہا ہے وسائل انتہائی محدود ہیں اس سلسلے میں اہل علاقہ سے ادارہ احترام القرآن کی وساطت سے مزید تعاون درکار ہے مقدس اوراق کو اکٹھا کرکے بڑے قبرستان قرآن محل میں محفوظ کر دیا جاتا ہے مزید ان کا کہنا تھا
کہ رحمت ٹاؤن میں سٹور قائم کیا ہوا ہے جس میں پلاسٹک فلیکس، جس پر قرآنی آیات لکھی ہوئی ہوتی ہیں اور متعلقہ احادیث مبارکہ بحفاظت سٹور کر دی جاتی ہیں ادارہ احترام القرآن کے خادم حاجی عبدالستار کا کہنا ہے کہ اگر حکومت پاکستان خصوصی توجہ اور معاونت کرے تو ان شہید شدہ قرآن پاک، احادیث مبارکہ، اور متعلقہ شہید شدہ اوراق کو مزید بہتر طریقے سے محفوظ کیا جاسکتا ہے