ہمیشہ کرپٹ و گھوسٹ مافیا کو بے نقاب کیا میرے شوہر کو سچائی لگن کی بنیاد پر انتقام کا نشانہ بناتے ہوئے پرومشن روک دی گئ ہے ،رابعہ خلیل
ٹھٹھہ(امین فاروقی سے)سیو ایجوکیشن سیو سندھ کی چیئرپرسن رابعہ خلیل نے کہا ہیکہ ہم نے ہمیشہ سندھ میں تعلیم کی اہمیت اور اسکولوں میں تعلیمی معیار کی بات کی ہے ہر فورم پر اساتذہ طلباء اور اسکولز کے مسائل اجاگر کئے ہیں میرے شوہر خلیل احمد میمن سرکاری ٹیچر اور ہیڈ ماسٹر ہونے کے باوجود اسکول اور طلباء کی خدمت کرتے آرہے ہیں اپنے جیب سے بھی خرچ کیا ہے اور ہمیشہ کرپٹ و گھوسٹ مافیا کو بے نقاب کیا ہے
جس کے جرم پاداش میں ہمیں ذہنی ٹارچر کیا گیا ہے میرے شوہر کو سچائ لگن کی بنیاد پر انتقام کا نشانہ بناتے ہوئے پرومشن روک دی گئ ہے اور ایچ ایس ٹی سے روک کر ڈائریکٹر اسکول کے پاس رپورٹ کرائ گئ ہے گھوسٹ اور کرپٹ مافیا اس وقت تعلیم طلباء میں رکاوٹ بنکر طالبان بنے ہوئے ہیں اور انہیں پتا ہیکہ خلیل احمد میمن کے ہوتے ہوئے وہ کسی قسم کا کرپشن یا اور منفی سرگرمی نہی کرسکیں گے رابعہ خلیل نے مزید کہا کہ میری خاموشی کو میری کمزوری
سمجھا گیا ہے محکمہ تعلیم میں موجود کرپٹ مافیا سمجھتی ہے کہ میرے شوہر کو پریشان کرکے
مجھے جھکایا جا سکتا ہے تو یہ ممکن ہی نہیں ہے مافیا کو کھلی اجازت ہے روک سکتے ہو تو روک لو اللہ نے میرے ضمیر کو زندہ رکھا ہے آج سے اسی جوش و جذبے سے لکھنا شروع کرتی ہوں جیسے 2015 میں لکھا تھا اور ایسا لکھا تھا
کہ ابھی تک محکمہ تعلیم کے وہ لوگ جیلوں میں بند ہیں؛ کسی کو پوسٹنگ نہیں مل رہی تو کسی کو پینشن مجھے امید ہیکہ وزیر تعلیم سعید غنی اور سیکرٹری اسکول احمد بخش ناریجو کرپٹ اور گھوسٹ مافیا کے عزائم کو کامیاب نہی ہونے دیں گے اور میرے شوہر خلیل احمد میمن کو تحفظ فراہم کرنے میں مدد کریں گے۔