ٹھٹھہ :گھارو شہر میں پولیس کی کاروائی، 100 کلو گرام چرس برآمد دو ملزمان گرفتار ۔عمران خان ایس ایس پی ٹھٹھہ کی پریس کانفرنس 187

ٹھٹھہ :گھارو شہر میں پولیس کی کاروائی، 100 کلو گرام چرس برآمد دو ملزمان گرفتار ۔عمران خان ایس ایس پی ٹھٹھہ کی پریس کانفرنس

ٹھٹھہ :گھارو شہر میں پولیس کی کاروائی، 100 کلو گرام چرس برآمد دو ملزمان گرفتار ۔عمران خان ایس ایس پی ٹھٹھہ کی پریس کانفرنس

ٹھٹھہ(امین فاروقی سے)ٹھٹھہ کی تاریخ میں پولیس کی سب سے بڑی کاروائی 100 کلو چرس برآمد دوملزمان گرفتار کرلئے گئے ایس ایس پی ٹھٹھہ کی پریس کانفرنس ایس ایس پی ٹھٹھہ ڈاکٹر محمد عمران خان نے ایس ایس پی آفس ٹھٹھہ میں اہم پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ ایس ایچ او و انسپیکٹر گھارو تھانہ ممتاز علی بروھی نے بمع اسٹاف کے خفیہ اطلاع ملنے پر گھارو میں منشیات فروش ساجد پٹھان کے اڈے پر چھاپہ مار کر ساجد پٹھان اور بہادر شورو کو گرفتارکر کے 100 کلو چرس جسکی قیمت مارکیٹ میں دو کروز روپے بتائی جاتی ہے

برآمد کرلی ابتدائی تفتیش کے دوران ملزمان نے انکشاف کیا کہ وہ چرس بلوچستان سے خفیہ طریقے سے گاڑیوں میں منگواتے ہیں اور پورے سندھ میں سپلائی کرتے ہیں ایس ایس پی ٹھٹھہ نے بتاکہ کہ ملزمان کے خلاف گھارو تھانے میں منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے اور دونوں ملزمان کا عدالت سے ریمانڈ بھی لیا ہے ایس ایس پی ٹھٹھہ نے صحافیوں کے مختلف سوالات کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ٹھٹھہ کی تاریخ میں یہ پولیس کی سب سے بڑی کاروائی ہے

پولیس ضلع بھر میں بہترین اقدامات کررہی ہے 350 ایف آئی آرز مختلف کیسز کے ملزمان کے خلاف داخل کی گئی ہیں 50 سے زائد دیسی شراب کی بٹھیاں مسمار کی گئیں اور کروروں روپے کی منشیات ضبط کی گئی انہوں نے کہا ٹھٹھہ ضلع میں منشیات گھٹکہ فروشوں جرائم پیشہ عناصر رہوش اشتہاری ملزمان کے خلاف سخت کاروائیاں جاری ہیں انہوں نے ایس ایچ او و انسپیکٹر گھارو تھانہ ممتاز علی بروھی اور پولیس پارٹی کو مبارکباد پیش کی اور کہا کہ ٹھٹھہ کی تاریخی کامیابی پر گھارو تھانے کی تمام پولیس ٹیم کو ایوارڈز بھی دئے جائیں گے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں