کشمیر ہماری رگوں میں خون کی طرح دوڑتا ہے ہم اپنے کشمیری بھائیوں کی قربانیاں فراموش نہیں کر سکتے،راجہ نجابت حسین 167

کشمیر ہماری رگوں میں خون کی طرح دوڑتا ہے ہم اپنے کشمیری بھائیوں کی قربانیاں فراموش نہیں کر سکتے،راجہ نجابت حسین

کشمیر ہماری رگوں میں خون کی طرح دوڑتا ہے ہم اپنے کشمیری بھائیوں کی قربانیاں فراموش نہیں کر سکتے،راجہ نجابت حسین

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر) جموں کشمیر تحریک حق خودارادیت کے چیئرمین راجہ نجابت حسین نے صدر عبیدالرحمن قریشی کی سربراہی میں یوتھ پارلیمنٹ آف پاکستان کی حمایت سے سینیٹر سیمی ایزدی ،سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی ویمن ونگ ڈاکٹر زرقا سہروردی ، ایم این اے نورین فاروق ابراہیم اور سینئر صحافیوں کے ساتھ اسلام آباد میں سانحہ چھوٹا بازار کی یاد میں خصوصی نشست کا اہتمام کیا۔ تقریب میں نگہت سعید ، افشاں تحسین باجوہ کی

چیئرپرسن قومی حقوق برائے حقوق برائے کمیشن۔ خولہ خان ڈپٹی سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی ویمنز ونگ پاکستان، ثنا شاہ جے کے ایس ڈی ایم آئی ٹیم کی ممبر لاہور سے، ایڈیٹر کشمیر ایکسپریس شمیم اشرف، ایڈیٹر کنٹری نیوز پارسا بخاری۔ ڈیلی پارلیمنٹ ٹائمز کی شازیہ طاہر، شمع جاوید ، عبید الرحمن قریشی صدر یوتھ پارلیمنٹ آف پاکستان،فیصل جمشید ممبر سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی، تابش عباسی، شکیل عباسی،عثمان ،خواجہ حیدر،مومینہ.مارئم.ر خسار،رمشا نے شر کت کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے راجہ نجابت حسین نے کہا کہ کشمیر ہماری رگوں میں خون کی طرح دوڑتا ہے ہم اپنے کشمیری بھائیوں کی قربانیاں فراموش نہیں کر سکتے 11جون 1991کا سانحہ

بھارتے کے چہرے پر بدنما داغ ہے جس میں32معصوم شہریوں کو بے دردی سے قتل کیا گیا ہم اس موقع پر شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں اور عالم اسلام سے مطالبہ کرتے ہیں کہ بھارت کو جارحیت سے روکنے کے لئے تمام ضروری اقدامات کئے جائیں تاکہ کشمیریوں کو آزادی اور چین نصیب ہو ۔ راجہ نجابت نے کہا کہ جولائی کے مہینے میں بین الاقوامی اور قومی سطح پر مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرنے کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔تقریب میں شرکاء نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ کشمیر کی آزادی تک جدوجہد جاری رکھیں گے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں