ضلع مہمند. سیکورٹی فورسز کے زیر استعمال مکانات کے مالکان میں معاوضہ چیکس تقسیم بریگڈئر رؤف شہزاد 200

ضلع مہمند. سیکورٹی فورسز کے زیر استعمال مکانات کے مالکان میں معاوضہ چیکس تقسیم بریگڈئر رؤف شہزاد

ضلع مہمند. سیکورٹی فورسز کے زیر استعمال مکانات کے مالکان میں معاوضہ چیکس تقسیم بریگڈئر رؤف شہزاد

ضلع مہمند( افضل صافی سے)ضلع مہمند. سیکورٹی فورسز کے زیر استعمال مکانات کے مالکان میں معاوضہ چیکس تقسیم کردی. گزشتہ دو سال سے پاک فوج 103 بریگیڈ فورسز کے زیر استعمال مکانات کی کرایہ ادائیگیوں کے لئے کوشاں ہیں. جبکہ 103 بریگیڈ مقامی انتظامیہ اور پی ڈی ایم اے کے تعاون سے مکانات کے کرایہ ادائیگیوں میں کامیاب ہوئے ہیں. بریگڈئر رؤف شہزاد
تفصیلات کے مطابق غلنئ جرگہ ہال میں سیکورٹی فورسز کے زیر استعمال مکانات کے مالکان کو معاوضہ ادائیگی کے لئے پروگرام منعقد ہوئے. پروگرام میں پاک فوج کے 103 بریگیڈ کے بریگیڈئیر رؤف شہزاد سمیت فورسز کے دوسرے افسران کے علاوہ ڈی سی غلام حبیب اور قومی عمائدین نے کثیر تعداد میں شرکت کی. پروگرام میں سیکورٹی فورسز کے زیر استعمال مکانات کے 55 چیکس کے ذریعے مالکان میں ایک کروڑ چونتیس لاکھ چودہ ہزار رقم تقسیم کردی.
پروگرام کے اختتام پر بریگیڈئر نے میڈیا کو پریس ریلیز جاری کرتے ہوئے بتایا. کہ 2009 سے علاقے میں عسکریت پسندی کے خلاف زیر استعمال مکانات کے کرایہ ادائیگی میں پاک فوج خصوصی دلچسپی لے رہے ہیں. اور پہلے مرحلہ میں ستمبر 2020 میں 66 مکانات کے 27 ملین جبکہ موجودہ پروگرام میں 55 مکانات کے مالکان کو ایک کروڑ چونتیس لاکھ چودہ ہزار رقم تقسیم کردی. پروگرام سے بریگیڈئر رؤف شہزاد نے بتایا. کہ فورسز عوامی مکانات علاقے میں قیام امن کے سوچ سے استعمال کررہے ہیں. اور پاک فوج عوام کو زیر استعمال مکانات کے

معاوضہ میں خصوصی دلچسپی لے رہے ہیں. جس میں مقامی انتظامیہ اور پی ڈی ایم اے کے تعاون سے کامیاب ہوگئے. اس موقع پر ڈی سی مہمند غلام حبیب نے کہا. کہ علاقے میں امن امان پاک فوج اور مقامی لوگوں کے بیش بہا قربانیوں سے قائم ہوا ہے. جبکہ قیام امن بحالی کے لئے پاک فوج کے شانہ بشانہ اور تعاون عوام کی فرض بنتی ہے. فورسز کے زیر استعمال گھروں کے معاوضہ ادائیگی پر مالکان نے شکریہ ادا کیا. اور پاک فوج اور انتظامیہ کے جانب سے عوام کے ساتھ ایک احسن اقدام قرار دیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں