ڈائریکٹر ایف آئی اے اسلام آباد زون وقار احمد چوہان کی ہدایت پر ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل اسلام آباد و ایف آئی اے امیگریشن اسلام آباد کی کارروائی 106

ڈائریکٹر ایف آئی اے اسلام آباد زون وقار احمد چوہان کی ہدایت پر ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل اسلام آباد و ایف آئی اے امیگریشن اسلام آباد کی کارروائی

ڈائریکٹر ایف آئی اے اسلام آباد زون وقار احمد چوہان کی ہدایت پر ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل اسلام آباد و ایف آئی اے امیگریشن اسلام آباد کی کارروائی

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)ڈائریکٹر ایف آئی اے اسلام آباد زون وقار احمد چوہان کی ہدایت پر ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل اسلام آباد و ایف آئی اے امیگریشن اسلام آباد کی کارروائی.ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل اسلام آباد نے 2 ملزمان ارسلان ظفر ولد ظفر اقبال اور شاد علی خان ولد ماسل خان کے خلاف مقدمہ نمبر 95/2021 کا اندراج کیا.
ملزمان پر الزام تھا کہ وہ ملائشیا کے جعلی ویزہ پر اسلام آباد ائرپورٹ سے ملائشیا براستہ دبئی سفر کرنے کی کوشش کر رہے تھے. دونوں مسافران کے سفری دستاویزات کو مشکوک گردانتے ہوئے اسلام آباد ائرپورٹ پر تعینات ایف آئی اے امیگریشن حکام نے بغرض تصدیق سفری دستاویزات و قانونی کارروائی ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل اسلام آباد منتقل کیا جنہوں نے دونوں مسافران کے ویزہ کی تصدیق کے لئے ملائشیا ایمبیسی کو لیٹر لکھا. بعد ازاں ملائشیا ایمبیسی سے ویزہ کے جعلی ہونے کی تصدیقی رپورٹ موصول ہونے پر ملزمان کے خلاف مقدمہ کا اندراج کیا گیا. ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں