تھانہ سٹی پولیس نے گمشدہ بچی والدین کے حوالے کردی 112

تھانہ سٹی پولیس نے گمشدہ بچی والدین کے حوالے کردی

تھانہ سٹی پولیس نے گمشدہ بچی والدین کے حوالے کردی

ہارون آباد (اسپیشل رپورٹر) تھانہ سٹی پولیس نے گمشدہ بچی والدین کے حوالے کردی، تفصیلات کے مطابق تھانہ سٹی پولیس ہارون آباد کے اہلکاروں کو کورونا ویکسین سنٹر گورنمنٹ ماڈل ہائی سکول ہارون آباد سے ایک روتی ہوئی لاوارث پانچ سالہ معصوم بچی ہادیہ ملی جواپنے والد کا نام ٹیپو بتاتی تھی،روتی ہوئی بچی کو دیکھ انہوں نے اسے تحویل میں لے لیا

اور تفصیلات معلوم کرنے کے بعد پولیس نے فوری طور اس کے والدین کی تلاش شروع کردی،اور آخر کار پولیس عملے نے بچی کے ورثاء کو ڈھونڈ لیا اور بچی ہادیہ اُن کے حوالے کردی، بچی کے ورثاء نے فوری کاروائی کرنے پر سٹی پریس کلب (رجسٹرڈ) ہارون آباد کے تمام ممبران و عہدیدران سمیت نائب صدر خرم شہزاد ملک، ایس ایچ او تھانہ سٹی ابصار حسین گجر، پولیس ہیڈ کانسٹیبل احسن کمال، سب انسپکٹرصفدرضیغم و دیگر کا شکریہ ادا کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں