ڈیرہ غازیخان کوہ سلیمان میں ترقیاتی منصوبوں کا جال بچھایا جارہاہے وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار 128

ڈیرہ غازیخان کوہ سلیمان میں ترقیاتی منصوبوں کا جال بچھایا جارہاہے وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار

ڈیرہ غازیخان کوہ سلیمان میں ترقیاتی منصوبوں کا جال بچھایا جارہاہے وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار

ڈیرہ غازیخان(فخرالزمان سے )وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی ہدایت پر تحصیل کوہ سلیمان میں ترقیاتی منصوبوں کا جال بچھایا جارہاہے. منصوبوں میں معیاری مٹیریل یقینی بنانے اور سکوپ آف ورک کے مطابق منصوبوں کی بروقت تکمیل کیلئے کڑی نگرانی کانظام وضع کر دیاگیاہے. کمشنر ڈیرہ غازیخان ڈویژن ڈاکٹر ارشاد احمدنے ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز کے ہمراہ تحصیل کوہ سلیمان کے دور دراز پسماندہ اور پہاڑوں کے

دامن میں جا کر ہائی ویز، پبلک ہیلتھ، جنگلات، ایمرجنسی سروسز، بلڈنگز اوردیگر محکموں کے جاری ترقیاتی منصوبوں کا موقع پر معائنہ کیا. واٹر سپلائی سکیموں کے ٹینک میں لیکج اور پلستر میں ناقص مٹیریل استعمال ہونے پر پبلک ہیلتھ کے افسران کی موقع پر سرزنش کرتے ہوئے دوبارہ تعمیراتی کام کرانے کے احکامات جاری کیے انہوں نے انکوائری کر کے ذمہ دار افسران کے خلاف کارروائی کی بھی ہدایات جاری کیں. سیکرٹری جنگلات جنوبی

پنجاب سرفراز احمد مگسی، ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ عبید الرشید، ڈپٹی ڈائریکٹر وسیم اختر جتوئی، ایس ای بلڈنگز وقار احمد، ایگزیکٹو انجینئرز گلفام احمد، محمد وقاص، ڈویژنل سپورٹس آفیسر عطا الرحمن اوردیگر افسران ہمراہ تھے. کمشنر ڈاکٹر ارشاد احمد نے ریسکیو 1122ایمرجنسی سروس سٹیشن بارتھی کو ایک ہفتہ کے اندر ہینڈ اوور کرنے کی ہدایات جاری کیں. انہوں نے چوکی والا زین بارتھی روڈ، سنگھڑ پل، بارتھی فاضلہ کچھ روڈ، واٹر سپلائی سلاری،

آر ایچ سی بارتھی کی اپ گریڈیشن، لنگر خانہ، بی ایم پی تھانہ بارتھی، ریسٹ ہاوس بارتھی، ریسکیو 1122ایمرجنسی سٹیشن بارتھی، پارک ویز کوہ سلیمان و ٹوریسٹ ریزارٹ بارتھی، قبرستان بارتھی کی چاردیواری، واٹر سپلائی سکیم بارتھی، گلخانی، ملٹی پرپز سپورٹس گراونڈ کوہ سلیمان کے جاری منصوبوں کا معیار اور کام کی رفتارکاجائزہ لینے کے ساتھ بارتھی میں کام کرنے والے نادرا سنٹر، زراعت اور دیگر اداروں کو چیک کیا

کمشنر ڈیرہ غازیخان ڈاکٹر ارشاد احمد نے ترقیاتی منصوبوں کے معائنہ اور قبائلی عمائدین سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ گزشتہ ادوار میں قبائلی دوردر از علاقوں کو نظر انداز کیاگیا. وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار نے وسائل سے محروم علاقوں کی ترقی پر خصوصی توجہ دی اور یہی وجہ ہے کہ آج تحصیل کوہ سلیمان میں ریکارڈ ترقیاتی کام ہو رہے ہیں شہر کے مساوی جدید سہولیات بہم پہنچائی جا رہی ہیں. انہوں نے قبائلی عمائدین سے کہاکہ وہ ترقیاتی منصوبوں پر نظر رکھیں منصوبوں میں خامیاں نظر آنے پر بروقت اطلاع دی جائے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں