Site icon FS Media Network | Latest live Breaking News updates today in Urdu

ڈیرہ غازی خان آر پی او فیصل رانا کا بچوں کو جنسی تشدد کا نشانہ بنانے والے مقدمات پر مکمل فوکس ملزم گرفتار

ڈیرہ غازی خان آر پی او فیصل رانا کا بچوں کو جنسی تشدد کا نشانہ بنانے والے مقدمات پر مکمل فوکس ملزم گرفتار

ڈیرہ غازی خان آر پی او فیصل رانا کا بچوں کو جنسی تشدد کا نشانہ بنانے والے مقدمات پر مکمل فوکس ملزم گرفتار

ڈیرہ غازی خان آر پی او فیصل رانا کا بچوں کو جنسی تشدد کا نشانہ بنانے والے مقدمات پر مکمل فوکس ملزم گرفتار

ڈیرہ غازی خان (فخرالزمان سے )آر پی او فیصل رانا کا بچوں کو جنسی تشدد کا نشانہ بنانے والے مقدمات پر مکمل فوکس،تھانہ سیت پور کے علاقہ میں ٹیوشن پڑھنے کے لئے آنے والے 2 نوعمر شاگردوں کو بدفعلی کا نشانہ بنانے والے ملزم ٹیوٹر سے پولیس نے 2 برہنہ ویڈیوز برآمد کر لیں،آر پی او کی ٹھوس شواہد کے لئے متاثرہ بچوں اور گرفتار ملزم کے ڈی این ٹیسٹ کے تمام قانونی تقاضے پورے کرنے کی ہدائت،تفصیلات کے مطابق وزیر اعلی پنجاب

سردار عثمان بزدار کے ویزن اور آئی جی پنجاب انعام غنی کی ہدایات کے تحت ریجنل پولیس آفیسر ڈی آئی جی محمد فیصل رانا، ،ہر بچہ اپنا بچہ،،کی پالیسی پر عمل پیرا ہوتے ہوئے جنسی تشدد سمیت بچوں کو ہر قسم کے تشدد سے بچانے کے لئے 24/7سرگرداں ہیں،گزشتہ دونوں ضلع مظفر گڑھ کے تھانہ سیت پور کے علاقہ میں دو نو عمر بچوں کو بدفعلی کا نشانہ بنانے کی اطلاع پر آر پی او نے ذاتی مانیٹرنگ کر کے اس ملزم کو گرفتار کروا دیا جس نے

ٹیوشن پڑھنے والے بچوں کو نہ صرف بدفعلی کا نشانہ بنایا بلکہ اس مکروہ فعل کی برہنہ ویڈیو بھی بنالی،آر پی او فیصل رانا نے اس مقدمہ کی۔پراگرس طلب کی ،ڈی پی او حسن اقبال نے آر پی او کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ گرفتار ملزم محسن سے پولیس نے دو ایسی ویڈیوز برآمد کر لی ہیں جو قبیح فعل کے دوران ملزم نے بنائی تھیں،آر پی او نے پولیس کی کارکردگی کو اطمینان بخش قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے جنسی درندوں کو قانون کے مطابق عدالت سے ایسی سزا ملنی چاہیے جو معاشرے کے لئے عبرتناک ہو کیوں کہ ملزم نے استاد اور شاگرد کے

مقدس اور مودب رشتے کو بھی بری طرح پامال۔کیا ہے،آر پی او فیصل رانا نے ہدایت کی کہ پولیس گرفتار ملزم اور متاثرہ بچوں کے ڈی این اے ٹیسٹ کروانے کے لئے تمام۔قانونی تقاضے پورے کرے ،انہوں نے کہا کہ اس طرح کے جنسی درندوں کے

چہروں پر پڑے نقاب کو الٹنا بھی قانون کی ذمہ داری ہے ،تاکہ معاشرہ بچوں کو ان جیسے وائٹ کالر کریمنلز سے بچا سکیں ،آر پی او فیصل رانا نے کہا کہ اس مقدمہ کو قانون کے مطابق منطقی انجام تک۔پہنچانے کے لئے ڈی پی او مجھے روزانہ کی بنیاد پر پراگرس دیں گے ،شہری و دیہاتی حلقوں نے بچوں کی حفاظت کے حوالے سے آر پی او فیصل رانا کے عملی اور نظر آنے والے اقدامات کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ معاشرے سے ہر قسم کی قانون شکنی کے خاتمے کے لئے عوام آر پی او فیصل رانا کے معاون و مددگار ہیں.

Exit mobile version