ہارون آباد سبزی منڈی سے ملحقہ روڈ انتظامیہ کی عدم توجہی کے باعث گندگی کا گھر بن گیا 126

ہارون آباد سبزی منڈی سے ملحقہ روڈ انتظامیہ کی عدم توجہی کے باعث گندگی کا گھر بن گیا

ہارون آباد سبزی منڈی سے ملحقہ روڈ انتظامیہ کی عدم توجہی کے باعث گندگی کا گھر بن گیا

ہارون آباد (بیورو رپورٹ) ہارون آباد سبزی منڈی سے ملحقہ روڈ انتظامیہ کی عدم توجہی کے باعث گندگی کا گھر بن گیا سبزی منڈی سے ملحقہ روڈ پر سیوریج کی خرابی کے باعث کیچڑ جمع ہونا معمول بن گیا سبزی منڈی سے ملحقہ روڈ پر کیچڑ جمع ہونے سے تعفن پھیلنے لگا کیچڑ جمع ہونے کی وجہ سے مچھر اور مکھیاں پیدا ہو رہی ہیں

جس کی وجہ سے ڈینگی اور ملیریا جیسی موذی امراض پھیلنے کے خدشات لاحق ہیں جبکہ انتظامیہ خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے تفصیلات کے مطابق ہارون آباد سبزی منڈی سے ملحقہ روڈ پر انتظامیہ کی مبینہ غفلت سے سیوریج کی خرابی کے باعث کیچڑ جمع ہونا معمول بن چکا ہے کیچڑ کے جمع ہونے کی وجہ سے مکھیاں اور مچھر پیدا ہو رہے ہیں

جس کی وجہ سے ڈینگی اور ملیریا جیسی موذی امراض پھیلنے کے خدشات لاحق ہیں سبزی منڈی کے ملحقہ روڈ پر کیچڑ جمع ہونے کے باعث مقامی رہائشیوں سمیت سبزی منڈی میں موجود دکانداروں اور آنے والے زمینداروں اور خریداروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے مقامی رہائشیوں اور دکانداروں سمیت سبزی منڈی میں آنے

والے زمیندار اور خریدار سخت اذیت سے دوچار ہیں واضع رہے کہ مارکیٹ کمیٹی ہارون آباد کی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ سبزی منڈی کی صفائی اور ستھرائی کے نظام کو بہتر بنائے مگر یہاں پر تو الٹی گنگا بہتی ہوئی دکھائی دے رہی ہے حالانکہ سبزی منڈی ہارون آباد سے ہزاروں روپے ریونیو کی صورت میں روزانہ کی بنیاد پر اکٹھے کئے جاتے ہیں کوئی پرسان حال نہیں عوام و الناس کا اسٹنٹ کمشنر ہارون آباد اور ڈپٹی کمشنر بہاولنگر سے فی الفور نوٹس لینے کا عوامی مطالبہ ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں