حکومت پنجاب اور ڈپٹی کمشنر خانیوال آغا ظہیر عباس شیرازی کی ہدایت پر چک نمبر 136/10 آر حلقہ قانو گو ٹھٹھہ صادق آباد میں دیہی مرکز مال کا افتتاح کیا
جہانیاں (سعید احمد بھٹی) حکومت پنجاب اور ڈپٹی کمشنر خانیوال آغا ظہیر عباس شیرازی کی ہدایت پر چک نمبر 136/10R حلقہ قانو گو ٹھٹھہ صادق آباد میں دیہی مرکز مال کا افتتاح اسسٹنٹ کمشنر جہانیاں محمد بابر سلیمان نے تحصیلدار جہانیاں طاہر عباس خان کچھی, لمبررار چوہدری شہزاد فیصل اور معززین علاقہ کے ہمراہ کیا، افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے
اسسٹنٹ کمشنر جہانیاں محمد بابر سلیمان نے کہا کہ شہریوں خصوصاً کاشتکار بھائیوں کو بہتر سہولیات اپ کی دہلیز پر فراہم کرنے کے لیے دیہی مرکز مال کا قیام عمل میں لایا گیا ہے تاکہ ہر قسم کی سہولت مقامی لوگوں کو فراہم کی جائیں گی. یہاں سے آپ کو آراضی کے حوالے سے تمام سہولیات بروقت مہیا کی جائیں گی اور یہ دیہی مرکز
مال تحصیلدار جہانیاں کی زیر نگرانی حلقہ پٹوار انچارج ہوں گے لہذا آپ سے اپیل کی جاتی ہے کہ دیہی مرکز مال کو کامیاب بنانے میں انتظامیہ سے بھرپور تعاون کریں تاکہ اس کے فوائد کاشتکار بھائیوں کو مل سکیں. علاقے کی سماجی شخصیات نے بھرپور تعاون کرنے کی یقین دہانی کرائی. اس موقع پر چوہدری جاوید اصغر ، غلام یٰسین اور محمد شاہد بھی موجود تھے