ڈیرہ غازی خان آر پی او فیصل رانا ریجن کے چاروں اضلاع میں انسداد پولیو مہم اور ٹائیفائیڈ سے بچاؤ کے ٹیکے لگانے کی مہم کے دوران محکمہ صحت کی ٹیموں کو فول پروف سیکورٹی دینے کے احکامات جاری کر دئیے
ڈیرہ غازی خان (فخرالزمان لکھیسر)آر پی او فیصل رانا ریجن کے چاروں اضلاع میں انسداد پولیو مہم اور ٹائیفائیڈ سے بچاؤ کے ٹیکے لگانے کی مہم کے دوران محکمہ صحت کی ٹیموں کو فول پروف سیکورٹی دینے کے احکامات جاری کر دئیے،مجاز اتھارٹی متعین ایس او پیز کے تحت جو سیکورٹی مانگے وہ مہیا کی جائے،آر پی ا وکی ہدایات جاری،تفصیلات کے مطابق ریجنل پولیس آفیسر ڈی آئی جی محمد فیصل رانا نے ریجن کے چاروں اضلاع ڈی جی خان،لیہ،مظفر گڑھ اور راجن پور کے پولیس افسران کو احکامات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کو پولیو سے پاک کرنے کے لئے حکومت کی طرف سے انسداد پولیو مہم چلائی جاتی ہے جس کے
دوران محکمہ صحت کی ٹیمیں بچوں کو گھر گھر جا کر پولیو سے بچاؤ کے حفاظتی قطرے پلاتی ہیں،شرپسند عناصر بد ترین قانون شکنی کرتے ہوئے نہ صرف مفاد عامہ کی اس مہم کے خلاف شرپسندانہ ماحول پیدا کرتے ہیں بلکہ بسا اوقات محکمہ صحت کی ٹیموں پر حملہ آور بھی ہوتے ہیں جو کہ قانون شکنی کی بدترین شکل ہے،ایسے قانون شکن عناصر سے تحفظ دینے کے لئے پولیس نے محکمہ صحت کی انسداد پولیو ٹیموں کو مکمل سیکورٹی فراہم کرناہے
،آر پی ا وفیصل رانا نے کہا کہ ان دنوں محکمہ صحت کی طرف سے ٹائیفائیڈ سے بچاؤ کے حفاظتی ٹیکے بھی لگائے جا رہے ہیں جس کے خلاف بھی شرپسند عناصرکا جہالت سے اٹا ہوا پراپیگنڈہ سامنے آ رہا ہے،پولیس کی ذمہ داری ہے کہ محکمہ صحت کی ان ٹیموں کو مکمل سیکورٹی فراہم کرے جو مفاد عامہ اور صحت عامہ کے حوالے سے ریاستی احکامات کی روشنی میں اپنے فرائض سر انجام دے رہی ہیں،آر پی ا وفیصل رانا نے ہدائت کی کہ
ان ٹیموں کو سیکورٹی فراہم کرنے کے حوالے سے مجاز اتھارٹی قانون کے مطابق متعین ایس اوپیز کے تحت جو سیکورٹی مانگے وہ مہیا کی جائے،اضلاع کے ڈی پی اوز اس حوالے سے مکمل نگرانی کریں تاکہ کسی جگہ پر بھی کوئی نا خوشگوار واقعہ پیش نہ آئے