ڈیرہ غازیخان کمشنرڈیرہ غازی خان ڈاکٹر ارشاداحمد خدمت آپ کی دہلیز پر مہم کے تحت اداروں کی کارکردگی چیک کرنے کیلئے خود میدان میں متحرک
ڈیرہ غازیخان(فخرالزمان سے )کمشنرڈیرہ غازی خان ڈاکٹر ارشاداحمد خدمت آپ کی دہلیز پر مہم کے تحت اداروں کی کارکردگی چیک کرنے کیلئے خود میدان میں متحرک ہوگئے۔انہوں نے معائنہ کے دوران ریلوے پلی چوک سے ریڑھیاں اور تجاوزات ہٹانے کیلئے آپریشن کے احکامات جاری کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر صدر مہدی ملوف کو معاملات دیکھنے کی
ہدایات جاری کیں۔انہوں نے اسسٹنٹ کمشنر صدر مہدی ملوف،ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ عبید الرشید،چیف آفیسر کارپوریشن جواد الحسن گوندل،چیف آفیسر سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی محمد یار،پی ایچ اے اور دیگر محکموں کے افسران کو ساتھ لیکر شہر کی مختلف گلی محلوں کا پیدل تفصیلی معائنہ کیا۔انہوں نے خدمت مہم کے تحت اداروں کی کارکردگی چیک کی۔کمشنر ڈاکٹر ارشاد احمد نے نماز فجر کی ادائیگی کے بعد ڈیرہ غازی خان شہر میں بلاک
اے،بی ای،ایف،مانکا کینال،کشمیر پارک،گھنٹہ گھر گولباغ،پل ڈاٹ سے گلوب چوک کی گرین بیلٹ، چوک چورہٹہ اور ملتان روڈ کا دورہ کیا۔انہوں نے اہل علاقہ سے بھی ملاقاتیں کی اور مسائل دریافت کئے۔کمشنر ڈاکٹر ارشاد احمد نے کہا کہ میونسپل سروسز کی بہتری کیلئے تمام محکمے ملکر کام کریں۔عوامی مسائل کے حل میں افسران کی عدم دلچسپی اور تاخیری حربے برداشت نہیں ہونگے۔صبح سویرے مختلف مقامات کے معائنوں کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا.کمشنر ڈاکٹر ارشاد احمد نے کہا کہ مین ہولز،ڈرینز کو کور اور گلیوں کے پیچ ورک جلد مکمل کئے جائیں۔کراون فیلئیر کی متاثرہ جگہوں کو فوری مرمت کرکے بحال کیا جائے۔