ڈیرہ غازیخان وزیر مملکت زرتاج گل وزیر ڈیرہ غازی خان شہر میں میاواکی طرز پر گھنی شجرکاری کا فیصلہ کیا گیا 129

ڈیرہ غازیخان وزیر مملکت زرتاج گل وزیر ڈیرہ غازی خان شہر میں میاواکی طرز پر گھنی شجرکاری کا فیصلہ کیا گیا

ڈیرہ غازیخان وزیر مملکت زرتاج گل وزیر ڈیرہ غازی خان شہر میں میاواکی طرز پر گھنی شجرکاری کا فیصلہ کیا گیا

ڈیرہ غازیخان( فخرالزمان لکھیسر سے)ڈیرہ غازی خان شہر میں میاواکی طرز پر گھنی شجرکاری کا فیصلہ کیا گیا ہے،اراکین اسمبلی شہر کو صاف ستھرا،سرسبز و شاداب بنانے اور میونسپل سروسز کی بہتری کیلئے متحرک ہوگئے۔عوامی مسائل کے بروقت حل کیلئے مل کر کام کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔یہ فیصلہ وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی تشکیلِ کردہ ڈویژنل ہیڈ کوارٹر مانیٹرنگ اینڈ ایمپلی منٹیشن کمیٹی کے اجلاس میں کیا گیا

کمشنر آفس میں منعقدہ اجلاس میں وزیر مملکت برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل وزیر،مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب محمد حنیف پتافی،کمشنر ڈاکٹر ارشاد احمد،آر پی او محمد فیصل رانا،ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ محمد علی اعجاز اور کمیٹی کے دیگر اراکین شریک تھے۔اس موقع پر ڈویژنل ہیڈکوارٹر میں میونسپل سروسز اور اربن انفراسٹرکچر کے معاملات کا جائزہ لیا گیا وزیر مملکت زرتاج گل وزیر نے اپنے فنڈ سے شہر میں الگ خواتین پارک بنانے کا اعلان کردیا

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر مملکت نے کہا کہ خواتین کیلئے کام کرنے کا جنون ہے،لیڈیز پارک بنانے پر خوشی ہوگی،زرتاج گل وزیر نے کہا کہ انتظامیہ کیلئے حالیہ بارش ٹیسٹ کیس تھی،بروقت نکاسی آب ممکن بنانے پر مبارکباد کی مستحق ہے۔انہوں نے کہا کہ میٹرو پولیٹن کے تمام علاقوں میں صاف پانی اور سیوریج مسائل حل کریں گے۔واٹر سپلائی سکیم میں وسعت اور نئے ڈسپوزل سٹیشن بنانے کیلئے ہوم ورک کیا جائے۔پی ایچ اے میاواکی طرز پر اربن فاریسٹیشن کرے۔میٹرو پولیٹن کارپوریشن آمدن بڑھانے کیلئے نئی دکانیں تعمیر کرنے سمیت دیگر سرگرمیاں شروع کرے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں