ڈیرہ غازیخان ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ڈیرہ غازیخان محمد سعیدرفیق نے سنٹرل جیل کا معائنہ سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا
ڈیرہ غازیخان(فخرالزمان سے ) ڈیرہ غازیخان کے علاقے گدائی میں سیوریج مسائل کے حل کیلئے لائن بچھانے کاآغاز کر دیاگیا. مشیر صحت محمد حنیف پتافی نے نئی سیوریج سکیم کا سنگ بنیاد رکھا. اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ منصوبے پر ساٹھ لاکھ روپے سے زائد رقم خرچ ہو گی. گدائی قبرستان نیو سیوریج لائن کی
تنصیب سے گدائی میں سیوریج سے متعلقہ مسائل حل ہوں گے. انہوں نے کہاکہ وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمدخان بزدار میونسپل سروسز کی بہتری کیلئے اقدامات کر رہے ہیں حلقہ میں اجتماعی مسائل کو ترجیحا حل کیا جائے گا. اس موقع پر مشیر صحت نے لوگوں سے ملاقات کی اور مسائل دریافت کیے