ڈیرہ غازی خان آر پی او فیصل راناکا تھانہ قریشی اور دراہمہ کا وزٹ،آر پی ا وکے وزٹ مثبت نتائج دینے لگے 106

ڈیرہ غازی خان آر پی او فیصل راناکا تھانہ قریشی اور دراہمہ کا وزٹ،آر پی ا وکے وزٹ مثبت نتائج دینے لگے

ڈیرہ غازی خان آر پی او فیصل راناکا تھانہ قریشی اور دراہمہ کا وزٹ،آر پی ا وکے وزٹ مثبت نتائج دینے لگے

ڈیرہ غازی خان (فخرالزمان لکھیسر)آر پی او فیصل راناکا تھانہ قریشی اور دراہمہ کا وزٹ،آر پی ا وکے وزٹ مثبت نتائج دینے لگے،تھانوں کی کارکردگی میں اضافہ،تھانہ کلچر میں تبدیلی نظر آنے لگی،تفصیلات کے مطابق ریجنل پولیس آفیسر ڈی آئی جی محمد فیصل رانا نے ضلع مظفر گڑھ کے تھانہ قریشی اور ضلع ڈی جی خان کے تھانہ دراہمہ کا دورہ کیا،انہوں نے دونوں تھانوں میں حوالات،تھانہ کے ریکارڈ،دفاتر،زیر استعمال واش رومز سمیت تھانہ کی صفائی ستھرائی،تھانہ کے کوارٹرز،میس کی سہولیات،سرگاری گاڑیوں،لاگ بک، اسلحہ خانہ،مال خانہ اور سٹور روم کی انسپکشن کی،

آر پی او فیصل رانا نے دونوں تھانوں کی حوالات میں بند ملزمان سے سوالات کرتے ہوئے انہیں قانونی تقاضوں کے مطابق انسانی حقوق کے تحت ملنے والی سہولیات کے حوالے سے بھی دریافت کیا،آر پی او نے اسلحہ خانہ میں موجود اسلحہ کو بھی چیک کیا اس حوالے سے محرر کے ساتھ سوالات بھی کئے،آر پی اوفیصل رانا نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کے تھانہ کلچر میں تبدیلی کے ویژن پر عمل در آمد کرتے ہوئے آئی جی پنجاب انعام غنی نے جو احکامات دئیے ہیں ان پر ڈی جی خان ریجن کے ہر تھانہ اور پولیس پوسٹ پر مکمل عمل کیا جا رہا ہے،

انہوں نے کہا کہ تھانوں میں تشدد،تھانیداروں کے نجی ٹارچر سیل،تھانوں میں غیر قانونی حراست ایسی قانون شکنیاں ہیں جس کا الزام براہ راست پولیس پر ہی آتا ہے،یہی وہ الزامات ہیں جو پولیس اورقانون پسند عوام میں فاصلے بڑھ جاتے ہیں،ہم نے ان فاصلوں کو اس انداز میں کم کرنا ہے کہ عوام کو تھانہ کلچر میں عملی طور پر تبدیلی نظر آئے،آر پی ا وفیصل رانا نے کہا کہ جدید سائنسی ٹیکنالوجی کے دور میں پولیس والوں کی کوئی قانونی شکنی چھپ سکتی ہے نہ چھپائی جا سکتی ہے،پولیس حاکم نہیں بلکہ ریاست کے سامنے ہمہ وقت جوابدہ ہے،

انہوں نے کہا کہ اگر کسی تھانے میں قانون پسند عوام کے ساتھ غیر پارلیمانی رویہ اپنایا گیا،تشدد ہوا،غیر قانونی حراست یا نجی ٹارچر سیل کی شکایات انکوائری میں ثابت ہو گئی تو ذمہ داروں کو نوکری سے بھی جانا پڑے گا اور جیل بھی جانا پڑے گا،آر پی ا وفیصل رانا کے دونوں تھانوں کے وزٹ کی اطلاع ملنے پر عوام اکٹھے ہو گئے آر پی ا ونے ان سے تھانہ کلچر کے حوالے سے پوچھا،عوام کی طرف سے مثبت جوابات ملنے پر آر پی ا وفیصل رانا نے کہا کہ میں کاؤنٹر چیک بھی کرواؤں گا اگر واقعی ڈی جی خان ریجن کے تھانوں میں وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزادر کے

ویژن اور آئی جی پنجاب انعام غنی کے احکامات کے تحت تھانہ کلچر میں تبدیلی آ گئی ہے تو یہ پولیس اور قانون پسند عوام کی بڑی کامیابی ہے،آر پی ا ونے کہا کہ پولیس والے قانون پسندوں اور قانون شکنوں میں واضح اور دو ٹوک تفریق کر لیں تو آدھے سے زیادہ تھانہ کلچر از خود مثبت ہو جائے گا،سماجی حلقوں کا کہنا ہے کہ آر پی ا وفیصل رانا کے تھانوں کے مسلسل وزٹ کی وجہ سے جہاں پر پولیس کی کارکردگی میں بہتری آ رہی ہے وہاں پر تھانہ کلچر میں نمایاں مثبت تبدیلی بھی واضح نظر آ رہی ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں