آئی جی پنجاب کے احکامات پر راولپنڈی ٹریفک پولیس کے افسران و اہلکاران میں ڈرگ ٹیسٹنگ کا آغاز
راولپنڈی(راجہ فرقان احمد) انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب کے احکامات کی روشنی میں چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی نے ٹریفک ہیڈ کواٹر راولپنڈی میں ٹریفک پولیس کے افسران و اہلکاران کے ڈرگ ٹیسٹ کا آغاز کروا دیا۔ سی ٹی او راولپنڈی نے ڈرگ ٹیسٹ کروا کر مہم کا آغاز کیا۔ تفصیلات کے مطابق آئی جی پنجاب انعام غنی کے احکامات پر عمل کرتے ہوئے
چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی رائے مظہر اقبال نے ٹریفک ہیڈ کواٹر غلام اصغر شہید آڈیٹوریم میں ٹریفک پولیس کے افسران و اہلکاران کے ڈرگ ٹیسٹ کا آغاز کر دیا سی ٹی او راولپنڈی رائے مظہر اقبال نے ڈرگ ٹیسٹ کروا کے مہم کا آغاز کیا۔اس موقع پر چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی رائے مظہر اقبال کا کہنا تھا کہ سب سے پہلے سینئر افسران اور ٹریفک ہیڈ کواٹر میں تعینات عملے کے ٹیسٹ کیے جائیں گے افسران و اہلکاران کی ڈرگ ٹیسٹنگ انٹر نیشنل پروٹوکول کے مطابق کی جا رہی ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ ہیلتھ پروفائلنگ کے عمل کو شفاف اور یقینی بنانے کے لیے ڈی ایس پی ہیڈ کواٹر خود نگرانی کر رہے ہیں اگر ٹریفک پولیس کا کوئی بھی افسر یا اہلکار منشیات کے استعمال میں ملوث پایا گیا تو اسکے خلاف سخت محکمانہ کاروائی عمل میں لاتے ہوئے نوکر ی سے برخاست کیا جائے گا منشیات استعمال کرنے والے کسی بھی افسر یا اہلکار کی ٹریفک پولیس میں کوئی گنجائش نہیں ہے۔ ایسے افسران و اہلکاروں کی نشاندہی کے لیے ہر ممکن ذرائع کو بروئے کار لایا جا رہا ہے۔