ہارون آباد کے نواحی علاقہ ڈاہرانوالہ میں کنویں کی کھدائی کے دوران زہریلی گیس چڑھنے سے پانچ مزدور بیہوش تین مزدور موقع پر جاں بحق جبکہ دو کی حالت تشویشناک
ہارون آباد (بیورو رپورٹ) ہارون آباد کے نواحی علاقہ ڈاہرانوالہ میں کنویں کی کھدائی کے دوران زہریلی گیس چڑھنے سے پانچ مزدور بیہوش تین مزدور موقع پر جاں بحق جبکہ دو کی حالت تشویشناک
تفصیلات کے مطابق ہارون آباد کے نواحی علاقہ ڈاہرانوالہ میں نواحی گاؤں 138 مراد میں زیر تعمیر مکان کی سیوریج کے لئے کنویں کی کھدائی جاری تھی ساتھ ہی پہلے سے تعمیر شدہ کنویں سے زہریلی گیس لیک ہو کر اس کنویں میں بھر گئی
ایک دوسرے کو بچاتے ہوئے پانچوں مزدور بیہوش ہوکر گرتے گئے مقامی افراد نے ریسکیو 1122 ٹیم سے رابطہ کرنے کے بعد ان کی ہدایات کے مطابق مزدوروں کو کنویں سے باہر نکالا جن میں سے تین مزدور بھائی موقع پر جاں بحق ہوگئے دو مزدوروں کو بیہوشی کی حالت میں رورل ہیلتھ سنٹر ڈاہرانوالہ منتقل کردیا جس ڈیوٹی پر موجود ڈاکٹر نے منیر, شکیل, اور صابر ولد محمد جمیل سکنہ مسلم ٹاؤن ڈاہرانوالہ کی موت کی تصدیق کر دی
اور دو مزدور محمد اکبر, محمد اجمل کو فرسٹ ایڈ دینے کے بعد حالت سیریس ہونے پر بہاولپور ریفر کردیا ڈاہرانوالہ شہر میں افسوسناک واقعہ کے بعد سوگ کا سماں ہےمسلم ٹاؤن کے تینوں بھائیوں کا تعلق غریب گھرانے سے تھا تینوں بھائیوں کے چھوٹے چھوٹے 9بچے ہیں تھانہ ڈاہرانوالہ کے SHO اور DSP چشتیاں موقع پر پہنچ گئے اور تمام صورتحال کا جائزہ لینے کے بعد میتیں ورثاء کے حوالے کر دی