Site icon FS Media Network | Latest live Breaking News updates today in Urdu

بلوچستان اور چولستان میں بھی توجہ دیں لیکن جو کپاس کے حوالے سے علاقے آباد ہیں ان کو بنجر نہ بنایا جائے، ملک سجاد علوی

بلوچستان اور چولستان میں بھی توجہ دیں لیکن جو کپاس کے حوالے سے علاقے آباد ہیں ان کو بنجر نہ بنایا جائے، ملک سجاد علوی

بلوچستان اور چولستان میں بھی توجہ دیں لیکن جو کپاس کے حوالے سے علاقے آباد ہیں ان کو بنجر نہ بنایا جائے، ملک سجاد علوی

لوچستان اور چولستان میں بھی توجہ دیں لیکن جو کپاس کے حوالے سے علاقے آباد ہیں ان کو بنجر نہ بنایا جائے، ملک سجاد علوی

ہارون آباد (بیورو رپورٹ) سیاسی سماجی و کاروباری شخصیت ملک سجاد علوی کی چیمبر آف کامرس لاہور میں بہاولنگر کی نمائندگی کرتے ہوئے کہا کہ احمق حکمرانوں کا لالچی ٹولہ چولستان اور بلوچستان کی زمینیں ہتھیانے کے لیے پاکستان میں سب سے زیادہ گندم اور کپاس پیدا کرنے والے علاقوں کو بنجر بنانا چاہتا ہے ان کا کہنا تھا کہ بلوچستان اور چولستان میں بھی توجہ دیں لیکن جو کپاس کے حوالے سے علاقے آباد ہیں ان کو بنجر نہ بنایا جائے رحیم یار خان سے بہاولنگر تک کپاس بیلٹ کو بنجر نہ کیا جائے بلکے اس پر توجہ دی جائے جو حکومت کا پروگرام ہے کہ ان علاقوں پر توجہ نہ دی جائے تو ہم فیکٹریاں لاد کر بلوچستان لے جاتے ہیں یا بند کر دیتے ہیں

حکومت توجہ دے کہ کپاس کی فصل کی پیداوار جو سوا کروڑ سے کم ہو کر 60 لاکھ بیل پر آ گئی اس پر توجہ دیں ان وجوہات پر توجہ دیں جن میں پانی کھاد زرعی ادویات بیج شامل ہیں ان کو حل کریں 17 پرسنٹ جی ایس ٹی لگا دیا گیا جس سے مہنگائی کا طوفان آئے گا بلوچستان کے حالات ساز گار نہی وہاں امن و امان کا مسئلہ ہے حکومت ہوش کے ناخن لے ناجائز حکومت اپنے حواریوں کے ذریعے بلوچستان اور چولستان کی زمینیں الاٹ کروانے کی کوشش میں ہے

ان خیالات کا اظہار معروف صنعتکار سماجی شخصیت ملک سجاد علوی نے چیمبر آف کامرس کے اجلاس میں پاکستان بھر میں سب سے زیادہ گندم اور پاکستان بھر میں کاٹن کی 56 لاکھ گانٹھوں میں سے 10 لاکھ گانٹھیں پیدا کرنے والے ضلع بھاول نگر کی نمائندگی کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے سب سے بڑے کاٹن ایریا میں کاٹن کے لیے پانی کی کمی ہے اور لوگوں کو چاول کاشت کرنے کے لیے مجبور کرنے کی پلانگ کر لی گئی ہے ملک سجاد علوی نے کہا ہر ذی شعور پاکستانی خواہش رکھتا ہے کہ بلوچستان اور چولستان کو آباد کر کے یہاں فصلیں اگائی جائیں

مگر وطن عزیز کی زمینوں پر قبضے کے نام پر آباد علاقوں کو بنجر نہ بنایا جائے ضلع بھاول نگر کے ببر شیر نے وفاقی وزیر جمشید چیمہ کی خوب کلاس لی اور کہا ضلع بھاول نگر نے پاکستان بھر میں سب سے زیادہ گندم پیدا کی کاٹن کی 10 لاکھ گانٹھیں پیدا کرنے والا بھاول نگر واحد ضلع ہے مگر بدقسمتی سے ضلع بھاول نگر بیج کی سبسڈی میں بھی شامل نہیں تھا اور اب کھاد کی سبسڈی بھی ہمارے نصیب میں نہیں الٹا پچھلے تین سالوں سے باقی مافیاز کی طرح جعلی بیج کا سیسلین مافیا ہمارے غریب کاشتکاروں کا استحصال کرنے میں مصروف ہے ملک سجاد علوی نے کہا ہے کہ خدارا ہمارے ضلع کے کسانوں کو بھی باقی پاکستان کی طرح سبسڈی دی جائے

Exit mobile version