ضلع مہمند، تحصیل بائیزئی کے علاقہ بیدمنی کے رہائشیوں کا پولیس و عدالت سے اپیل 146

ضلع مہمند، تحصیل بائیزئی کے علاقہ بیدمنی کے رہائشیوں کا پولیس و عدالت سے اپیل

ضلع مہمند، تحصیل بائیزئی کے علاقہ بیدمنی کے رہائشیوں کا پولیس و عدالت سے اپیل

ضلع مہمند( افضل صافی سے)ضلع مہمند، تحصیل بائیزئی کے علاقہ بیدمنی کے رہائشیوں کا پولیس و عدالت سے اپیل ۔غنڈہ گرد عناصر عدالتی فیصلے کے باوجود گھر مسماری کی دھمکی دے رہےہیں ۔ ہم غریب لوگ ہیں۔ محنت مزدوری کرکے بچوں کے پیٹ پالتے ہیں۔ ہم رسم و رواج عدالت سب کو تیار ہیں۔ مگر محالف فریق ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کررہا ہے ۔ ڈی پی او مہمند، ڈی سی مہمند فوری طور ہمیں تحفظ دیں ۔ ورنہ ہم احتجاج پر مجبور ہونگے۔

ان حیالات کا اظہار حضرت عمر نامی ڈرائیور تحصیل بائیزئی سکنہ بیدمنی نے اپنے دیگر مشران ملک جمشید، حاجی عظیم خان، حاجی بادشاہ نور، ملک عبد الحمید کے ہمراہ مہمند پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ۔ کہ 20 دن پہلے بیدمنی گاؤں سے کئی گائے چوری ہوگئےتھے ۔ جس کا دعویٰ سراغ رساں کتوں کے زریعے حضرت عمر پر کیا گیا۔ حضرت عمر نے اس وقت محالف فریق کو منت سماجت کی۔ کہ ہم ہر قسمت تاوان و رواج کے لئے تیار ہیں۔

مگر پولیس نے گرفتار کرکے حوالات میں بند کر دیا۔ بعد میں عدالت نے ان کو ضمانت پر رہا کر دی۔ جب عدالت نے ان کو ضمانت پر رہا کر دیا۔ تو محالف فریق نے حضرت عمر کو دھمکیاں دینے شروع کر دی۔ دھمکیوں کے بارے میں حضرت عمر نے مشران کے سامنے بیان دیتے ہوئے کہا کہ میں مجرم نہیں مظلوم ہوں۔ غربت کی وجہ ڈرائیوری کرتے ہیں ۔

مگر محالف فریق بااثر ہیں اور ہمیں گھر مسمار کرنے کی دھمکیاں دے رہا ہے۔ ہم نے ڈی پی او مہمند کو بھی درحواست دی ہے ، مگر اب تک پولیس نے ان کے خلاف کوئی کارروائی عمل میں نہیں لائیں ۔ ہم عدالت کے فیصلے پر یقین رکھتے ہیں۔

مگر محالف فریق نہ عدالت اور نہ قومی فیصلے ماننے کو تیار ہیں۔ صرف زور زبردستی استعمال کرکے مجھے اور میرے بچوں کو دھمکیاں دیتے ہیں۔ ہم ڈی پی او مہمند، ڈی سی مہمند، کمانڈنٹ مہمند رائفلز سے پرزور مطالبہ کرتے ہیں کہ ہم کو ان غنڈہ گردوں سے تحفظ دیں۔ اور ان کے خلاف فوری کارروائی کرکے پابندی ضمانت بنا دے۔ تاکہ ہمیں مزید تکلیف نہ پہنچا سکے۔ ہم ہر قسم تعاون کو تیار ہیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں