مہمند قومی تڑون تنظیم کے زیر اہتمام تنظیم کے بانی صدر ملک حاجی طاہر اکبر کی سربراہی میں پشاور عید گاہ میں ایک گرینڈ جرگہ منعقد ہوا 132

مہمند قومی تڑون تنظیم کے زیر اہتمام تنظیم کے بانی صدر ملک حاجی طاہر اکبر کی سربراہی میں پشاور عید گاہ میں ایک گرینڈ جرگہ منعقد ہوا

مہمند قومی تڑون تنظیم کے زیر اہتمام تنظیم کے بانی صدر ملک حاجی طاہر اکبر کی سربراہی میں پشاور عید گاہ میں ایک گرینڈ جرگہ منعقد ہوا

ضلع مہمند( افضل صافی سے)ضلع مہمند قوم پر مشتمل رجسٹر تنظیم۔مہمند قومی تڑون کو اسر نو فعال بنانے کیلئے پشاور عید گاہ میں ملک حاجی طاہر اکبر کی سربراہی میں گرینڈ جرگہ سرحدی دیہات میں آباد اور مختلف قبیلوں کے مشران اور نوجوانوں کی سینکڑوں کی تعداد میں شرکت۔پشاور ۔راولپنڈی ۔لاھور ۔کراچی سمیت مختلف شہروں میں مہمند قومی تڑون تنظیم کی کابینہ اور افس کھولنے کا فیصلہ۔

مہمند قومی تڑون تنظیم کے زیر اہتمام تنظیم کے بانی صدر ملک حاجی طاہر اکبر کی سربراہی میں پشاور عید گاہ میں ایک گرینڈ جرگہ منعقد ہوا جس میں مہمند قوم کے مختلف قبیلوں کے مشران اور تعلیم یافتہ نوجوانوں نے شرکت کی جرگہ میں مہمند قومی تڑون رجسٹرڈ تنظیم کے جنرل سیکٹری حاجی خانزادہ مہمند نے تنظیم کے اعراض اور مقاصد بیان کئے۔تنظیم کے صدر ملک حاجی طاہر اکبر نے گرینڈ جرگہ کو بتایا کہ اس تنظیم میں باصلاحیت تعلیم یافتہ نوجوان اور با کردار مشران شامل کیا جائیگا اور ملک کے تمام شہروں میں تنظیم کے برانچ ہونگے

جبکہ ہر افس میں ایمبولینس کے سہولیات موجود ہونگے۔اسکے علاوہ مہمند قوم کے تمام افراد کو ممبر شپ دی جائگی۔انہوں نے کہا کہ ملک اور بیرونی ملک میں مقیم مہمند قوم کے افراد کو قانونی دائرے کے اندر ہر قسم امداد دی جائگی جبکہ تنظیم کا ہر دو سال بعد باقاعدہ الیکشن ہوگا۔گرینڈ جرگہ سےملک باغی شاہ۔ ملک فردوست خان۔ملک زیارت گل۔ملک ایمل خان۔ملک نادر منان۔اور شاہسوار خان بھی خطاب کیا اور اور صدر طاہر اکبر کو ہر قسم تعاون کا یقین دلایا۔یاد رہے

کہ اس تنظیم کو 2012 میں رجسٹر کیا گیا تھا لیکن حالات کی وجہ سے ابھی تک سرگرمیاں نہیں کئے گئے تھے۔اب انکو دوبارہ فعال کیا گیا ہے جو ضلع مہمند کے سب سے زیادہ مشران اس تنظیم میں شامل ہیں جسکے شاخ ملک کے ہر بڑے شہر میں فعال دفتر بنائے جائنگے۔جس میں مہمند کے نامور مشران ۔تاجربرادری۔تعلیم یافتہ نوجوان۔سیاسی لوگ۔اور عام شہری شامل ہیں۔گرینڈ جرگہ کے آخر میں ملک اور قوم کی ترقی اور خوشحالی کیلئے خصوصی دعا بھی کی گئ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں