ضلعی انتظامیہ نے خانیوال شہر کو صاف اور سبزسبز بنانے کیلئے کوششیں تیز کردیں-ڈپٹی کمشنر نے سٹی پارک میں پودا لگا کر مون سون شجر کاری مہم کا آغاز کردیا 144

ضلعی انتظامیہ نے خانیوال شہر کو صاف اور سبزسبز بنانے کیلئے کوششیں تیز کردیں-ڈپٹی کمشنر نے سٹی پارک میں پودا لگا کر مون سون شجر کاری مہم کا آغاز کردیا

ضلعی انتظامیہ نے خانیوال شہر کو صاف اور سبزسبز بنانے کیلئے کوششیں تیز کردیں-ڈپٹی کمشنر نے سٹی پارک میں پودا لگا کر مون سون شجر کاری مہم کا آغاز کردیا

خانیوال (سعید احمد بھٹی) ضلعی انتظامیہ نے خانیوال شہر کو صاف اور سبزسبز بنانے کیلئے کوششیں تیز کردیں-ڈپٹی کمشنر نے سٹی پارک میں پودا لگا کر مون سون شجر کاری مہم کا آغاز کردیا-اسسٹنٹ کمشنر بختیار اسماعیل و دیگر افسران نے بھی اس موقع پر پودے لگائے- ڈپٹی کمشنر نے اس موقع پر کلین اینڈ گرین انڈیکس کے تحت شہر میں جاری شجر کاری مہم تیز کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ ضلعی انتظامیہ شہریوں کو صاف ستھرے

ماحول کی فراہمی کیلئے کوشاں ہے -ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ خدمت آپکی دہلیز پر ہروگرام کے دوران ضلع میں 1 لاکھ 18 ہزار 450 سرگرمیاں کی گئیں حل کی گئی شکایات پر 96 فیصد شہریوں کا اظہار اطیمنان قابل ستائش ہے انہوں نے کہا کہ شہریوں کا پروگرام بارے فیڈ بیک خوش آئند ہے کام آئندہ بھی اسی جذبہ سے جاری رکھا جائے-

انہوں نے ہدایت کی کہ تمام محکمے شجر کاری کے مطلوبہ اہداف حاصل کریں شہری اپنے اور علاقوں کو صاف رکھنے میں انتظامیہ سے تعاون کریں ضلع میں تمام واٹر فلٹریشن پلانٹس فنگشنل رکھنے کی ہدایت کردی ہے-ڈی سی نے اس موقع پر سٹی پارک واٹر پلانٹ کے فلٹرز بھی اپنی نگرانی میں تبدیل کرادیئے-

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں