Site icon FS Media Network | Latest live Breaking News updates today in Urdu

نے نیت کی کہ میں غریبوں کیلئے کچھ کرسکوں اور وہ کررہے ہیں، ایم این اے نصرت واحد

نے نیت کی کہ میں غریبوں کیلئے کچھ کرسکوں اور وہ کررہے ہیں، ایم این اے نصرت واحد

نے نیت کی کہ میں غریبوں کیلئے کچھ کرسکوں اور وہ کررہے ہیں، ایم این اے نصرت واحد

نے نیت کی کہ میں غریبوں کیلئے کچھ کرسکوں اور وہ کررہے ہیں، ایم این اے نصرت واحد

اسلام آباد(سردار طیب خان سے)بجٹ اسپیشل سیشن قومی اسمبلی بجٹ تقریر ایم این اے نصرت واحد صاحبہ جناب اسپیکر صاحب آج میں بجٹ کے اوپر ذیادہ بولنے کے بجانے اپنے وزیراعظم کے ویژن اور انکی جرأت پر سب سے پہلے ان کے متعلق گفتگو سے آغاز کرنا چاہونگی.

تفصیلات کے مطابق انہوں نے کہا کے اس قدر نا مصائب حالات کے باوجود وزیراعظم نے جو بجٹ پیش کیا وہ قابل تعریف ہے اور اس میں ہر طرح کا ریلیف رکھا گیا وزیراعظم جب حکومت میں نہیں تھے تب بھی انکا مقصد انسانیت کی خدمت کرنا ہوتا تھا نمل یونیورسٹی اور شوکت خانم کینسر اسپتال اسکی جیتی جاگتی مثال ہیں.

ہم میں سے کتنے لوگوں کی مائیں زندہ ہونگی اور کتنے لوگوں کی مائیں دنیا سے رحلت فرما گئی ہونگی، وزیراعظم عمران خان نے صرف اپنی والدہ کے مرض کو محسوس کرتے ہوئے انکے نام سے پاکستان کا سب سے بڑا کینسر کا اسپتال قائم کیا مجھے وزیراعظم پر فخر ہے کہ آج انکے بنائے گئے اسپتال سے غریب بچے کینسر کے مرض کو شکست دیکر نکلتے ہیں. آج یہ ان بچوں کی ماٶں کی دعاٶں کا نتیجہ ہے کہ ہمیں صادق امین وزیراعظم نصیب ہوا.

وزیراعظم نے ہمیشہ غریب نادار متوسط طبقے کی مدد کرنا چاہی ہے آج یہ لوگ جو ہمیں شیلٹر ہومز بنانے پر طعنہ دیتے ہیں کہ انہوں نے کبھی منفی چار یا منفی پانچ کی سردیوں کی راتیں باہر گزاری ہیں ؟؟ کوئٹہ کی ٹھنڈ سے بچے فریز ہوکر مر جاتے ہیں اور یہ لوگ ہمیں کہتے ہیں کہ ہم لوگوں کو فقیر بنارہے ہیں. شیلٹر ہومز بنانے کا یہی مقصد تھا کہ جو لوگ باہر راتیں گزارتے ہیں انکو رہنے کا بھوک مٹانے کا ٹھکانہ مل جائے.

وزیراعظم نے نیت کی کہ میں غریبوں کیلئے کچھ کرسکوں اور وہ کررہے ہیں. یہاں پر لوگ آتے رہے جاتے رہے بجٹ پیش کرتے رہے مگر وہ بجٹ کہاں لگا کسی کو نہیں معلوم. کہتے ہیں کہ سڑکیں بن گئی پل بن گئے کیا غریب عوام اس کوویڈ کے دور میں سڑکیں اور ہل کھاتی یا پتھر کھائیں ؟؟

آپ کا وزیراعظم وہ انسان ہے کہ انہوں نے سوچا کہ کسطرح میں ان غریب عوام کو ریلیف دوں اور احساس پروگرام کے تحت 12 ہزار ہر فرد کو بناء کسی تفريق کے دیئے اربوں روپے غریب افراد میں تقسيم کئے.

بعض عورتيں میں نے ایسی بھی دیکھی جو بل بلا کہ رو رہی تھیں کہ انہوں نے کبھی زندگی میں 12 ہزار اپنے ہاتھ میں نہیں پکڑے.

مدینے کی ریاست وزیراعظم نے اکیلے نہیں بنانی بلکہ مدینے کی ریاست ہم سب نے ملکر بنانی ہے اور جب تک ہم دوسروں کا مال و حصہ کھاتے رہینگے تو ہم کیسے مدینے کی ریاست کا تصور کرسکتے ہیں جب تک ہم اپنے دلوں کو صاف نہیں کرینگے دوسروں کو آگے بڑھنے کا موقع نہیں دینگے لوگوں کیلئے دل میں بغض حسد رکھنا بند نہیں کرینگے تو ہم کیسے مدینے کی ریاست بناسکیں گے یہ میرا آپکا ہم سب کام ہے کہ ہم ملکر مدینے کی ریاست بنائیں.

حضرت علیؓ کا قول ہے کہ زلت اٹھانے سے بہتر ہے تکلیف اٹھالو،

ہم نے دیکھا پچھلے دو بجٹ میں ہمارے پاس حکومت چلانے تک کے پیسے نہیں تھے اور ملک قرضوں میں ڈوبا ہوا تھا لیکن وزیراعظم نے پھر بھی دن رات محنت کی دس دس گھنٹے کام کیا اور اس ملک کو دوباره سے اوپر لیکر آئے اس کوویڈ کے دور میں جہاں امریکہ، جرمنی، اٹلی، بھارت جیسے ممالک کی معیشتوں پر زوال آیا مگر ہمارے ایماندار وزیراعظم نے ہار نہیں مانی اس نے غریب عوام کو بھوک سے مرنے نہیں دیا مکمل ملک لاک ڈاٶن نہیں کیا. اور دنیا نے وزیراعظم کی کاوشوں کو سراہا.

ان حالات میں جو بجٹ وزیراعظم نے پیش کیا اس سے اچھا بجٹ ہو ہی نہیں سکتا تھا سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں دس فیصد اضافہ ہوا انکو دیکھ کر نجی کمپنیاں بھی اپنے ملازموں کی تنخواہوں میں اضافہ کرینگی.

وزیراعظم کی ہمت بہادری کی مثال نہیں ملتی شاید اتنی جرأت ماضی کے کسی حکمران میں نہیں تھی. وزیراعظم نے بغیر کسی پریشر کے اپنے اڈے دینے کی بات پر Absolutely No کہا بغیر کسی دباٶ کے.

یہاں پر یہ بات چل رہی ہے کہ بجٹ نہیں ملتا NFC ایوارڈ کے تحت پورا کوٹہ نہیں دیا جاتا تو یہاں میں آپکو بتاتی چلوں سندھ میں 2013 میں 333 بلین ملے، 2015 میں 338.3 بلین ملے، اور 2021 میں 808.2 بلین ملے. یہ پیسہ کہاں گیا کہاں لگتا ہے کچھ نہیں پتہ چلتا.

سندھ کے کسی بھی شہر گاٶں یا ضلع میں چلے جائیں آپکو وہاں کے لوگوں کی ابتر صورتحال کا اندازہ ہوگا، میں کم از کم پانچ پانچ بار سندھ کے ضلع و شہروں میں گئی ہوں سات بار ایک مہینے میں سیہون شریف گئی ہوں. وہاں کہ لوگ نا تو افریقن ہیں نا کسی اور ملک سے انکا تعلق ہے وہ نمک کا پانی پی پی کر جان گنوارہے ہیں، انکے جگر خراب ہورہے ہیں.

تھر میں انہوں نے 365 آر او پلانٹ لگائے وہ سب ناکاره ایشیاء کا سب سے بڑا آر او پلانٹ تھر میں لگایا وہ بند پڑا ہے، منچھر جھیل 72 آر او پلانٹ بند پڑے ہیں. 1500 بلین آر او پلانٹ پر انہوں نے خرچ کئے مگر عوام کو کوئی فائدہ نہیں ملا.

وزیراعظم نے جو کچھ اس ملک کیلئے کیا ہے اور جو کررہے ہیں وہ جب ہماری حکومت کا دور ختم ہوگا یا دوباره ہماری حکومت آئے گی تو وہ سب کام نظر آئینگے جو ماضی کے کسی حکمران نے آج تک نہیں کئے میں وزیراعظم عمران خان کو سلیوٹ پیش کرتی ہوں، شکریہ

Exit mobile version